شاہ نوازچوہدری کی گورنرسے اہم ملاقات

0
57

خانہ بدوشوں کی مستقل بازآبادکاری،پنچایتی انتخابات اور گوجری وپہاڑی زبانوں کواسکولی نصاب میں شامل کرنے جیسے اہم معاملات پہ تبادلہ خیال
’گوجربکروالوں کیخلاف جاری ظلم وجبرخطرناک رُخ اختیارکرسکتاہے‘

لازوال ڈیسک

جموں؍؍صوبہ جموں میں گوجربکروال خانہ بدوشوں کیخلاف حکومتی وفرقہ پرستانہ سرگرمیوں کے نہ تھمنے والے سلسلے پراورپنچایتی انتخابات کولیکرحکومتی مؤقف کیخلاف اپنی ناراضگی ظاہرکرنے جموں و کشمیر پردیس کانگریس کمیٹی کے سیکرٹری شہنواز چودھری نے آج یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہر ا کے ساتھ ملاقات کی۔اس دوران انہوں نے گورنر کو ریاست میں ابھرتی ہوئی سماجی، سیاسی اور اقتصادی صورتحال کے حوالے سے پارٹی کے نکتہ نظر سے آگاہ کیا۔ انہوں نے ریاست میں پنچایتی اور بلدیاتی اداروں کے انتخابات منعقد کرانے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ جمہوری ادارے نچلی سطح پر کام کرسکیں۔گورنر نے شہنواز چودھری پر زور دیا کہ وہ ریاست میں جمہوری اداروں کے کام کاج کو تقویت بخشنے اور آپسی رواداری اور اخوت کے اقدار کو آگے لے جانے کے لئے اپنا کام جاری رکھیں۔شاہ نوازچوہدری نے بتایاکہ گورنراین این ووہرہ کیساتھ ملاقات میں ریاست کے تازہ ترین حالات پرتفصیلی تبادلہ خیالا ت کے علاوہ پنچایتی اِداروں کومستحکم بنانے پرزوردیاگیا۔اُنہوں نے کہاکہ گورنرسے 73ویں اور74ویں ترمیم کے نفاذکویقینی بنانے کی مانگ کی گئی۔اُنہوں نے کہاکہ گورنرکوبتایاگیاکہ جس اندازمیں حکومت پنچایتی چنائوکروانے جارہی ہے وہ غیرجمہوری عمل ہے۔شاہ نوازچوہدری نے گورنرسے ملاقا ت کے دوران پہاڑی اورگوجری زبانوں کو اسکولی نصاب میں شامل کرنے کامعاملہ بھی زورکیساتھ اُٹھایا۔شاہ نوازچوہدری نے جس اہم مسئلے پراپنی فکرمندی سے گورنرکوآگاہ کیااُس میں خانہ بدوش گجربکروالوں کیخلاف جاری ظلم وستم ہے۔اُنہوں نے کہاکہ تین دہائیوں سے جنگلاتی اراضی پررہ رہے لوگوں کو بے دخل کیاجارہاہے اور ایک ہی طبقے کیخلاف منتخہ کارروائی کی جارہی ہے۔اُنہوں نے بتایاکہ گجربکروال قوم امن پسند اورملک سے محبت کرنے والی قوم ہے جس کے صبرکااتناامتحان لیاجانامناسب نہیں اوریہ صبرکاپیمانہ لبریزہواتواس طبقے کوستاناتباہ کن ثابت ہوسکتاہے۔اُنہوں نے کہاکہ پرامن طریقے سے رہنے والی اس محب ووطن قوم کیساتھ انصاف کیاجاناچاہئے اور انہیں شرپسندوں اور انتظامیہ میں موجود کالی بھیڑوں کے ظلم وستم سے نجات دلائی جانی چاہئے۔شاہ نوازچوہدری نے جموں کے گردونواع بسنے والے گوجربکروالوں کوسماجی تحفظ کی مانگ کرتے ہوئے کہاکہ اس طبقے کوآئے روزپریشان کیاجاتاہے اورحالات اب مزیدتشویشناک ہوتے جارہے ہیں ، ایسے میں حکومت کوان کی مستقل بازآبادکاری کاپابند بنایاجاناچاہئے۔گورنرنے بغور سننے کے بعد شاہ نوازچوہدری کویقین دلایاکہ وہ ان کی جانب سے اُبھارے گئے ان تمام اہم مسائل وحساس معاملات کوحکومت کیساتھ اُٹھائیں گے۔گورنراین این ووہرہ نے خانہ بدوشوں کو درپیش مسائل اوران کیساتھ ہورہے مظالم پراتفاق کرتے ہوئے فکرمندی ظاہرکی اوربتایاکہ گورنرراج کے دوران اس طبقے کی مستقل بازآبادکاری کاعمل شروع کیاگیاتھالیکن حکومت اسے پایۂ تکمیل پہنچانے میں ہنوزناکام ثابت ہوئی ہے۔گورنرین یقین دلایاکہ وہ حکومت کے نوٹس میں یہ معاملہ لائیں گے اور اس طبقے کوسماجی تحفظ اورباوقار زندگی جینے کے حق کیلئے حکومت کوپابندبنائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا