محسن ظفر شاہ کی بھابھی کے انتقال پر اپنی پارٹی کے لیڈران کا اظہار تعزیت

0
0

سید محمد الطاف بخاری کی قیادت میں وفد نے سوگوار کْنبے سے ملاقات کی
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ اپنی پارٹی کے رہنماؤں نے پارٹی کے ضلع یوتھ صدر اور خانیار حلقہ انتخاب کے انچارج محسن ظفر شاہ کی بھابھی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری اور پارٹی کے دیگر معزز رہنماؤں نے منگل کو سری نگر کے نشاط علاقے میں واقع سوگوار کْنبے کے گھر جاکر لواحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔اس موقع پر سید محمد الطاف بخاری نے کہا، ’’غم کی اس گھڑی میں اپنی پارٹی سوگوار کْنبے کے ساتھ یکجہتی میں کھڑی ہے۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دست بہ دْعا ہیں کہ انہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ دے۔ میں ذاتی طور پر پارٹی کے ساتھی محسن ظفر صاحب اور سوگوار کْنبے کے دیگر اراکین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔‘‘
پارٹی صدر کے علاوہ وفد میں شامل جو سینئر رہنما شامل تھے، اْن میں پارٹی کے سینئر نائب صدر غلام حسن میر، ضلع صدر سرینگر نور محمد شیخ، چیئرمین ڈی ڈی سی سرینگر اور پارٹی کے صوبائی سیکرٹری آفتاب ملک، ریاستی کنوینر حاجی پرویز احمد، سینئر نائب صدر سرینگر اور حبہ کدل حلقہ انتخاب کے پارٹی انچارج جیلانی حمید کمار، پارٹی کی یوتھ ونگ کے صوبائی صدر اور ترجمان خالد راٹھور، ضلع سکریٹری سرینگر پیر وجاہت اور دیگر لیڈران شامل تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا