بجلی میٹروں کے نصب کرنے پر گنگرہامہ گاندربل کی آبادی سراپا احتجاج

0
0

ٹریفک کی نقل وحمل بھی ہوئی متاثر،پولیس اور ضلع افسران نے مظاہرین سے ملاقات کر احتجاج ختم کروایا
لازوال ڈیسک
گاندربل؍؍گنگر ہامہ گاندربل کی آبادی نے علاقے میں بجلی سمارٹ میٹر نصب کرنے کے خلاف سڑک پر دھرنا دیا اور محکمہ پی ڈی ڈی کے خلاف احتجاج کیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی آواہ جاہی بھی متاثر ہوئی۔اطلاعات کے مطابق قصبے کے میونسپل حدود میں آنے والے گنگر ہامہ علاقے کی آبادی نے منگلوار کو علاقے میں بجلی سمارٹ میٹر نصب کرنے کے خلاف بیہامہ صفاپورہ مین شاہراہ پر دھرنا دیا اور ٹریفک کی آواہ جاہی بند کردی احتجاج میں شامل لوگوں نے کہا کہ علاقے ایک غریب علاقہ ہے یہاں کی آبادی مزدوری پیشہ سے وابستہ ہے جو مشکل سے ہی اپنے دووقت کی روٹی کا انتظام کرسکتے ہیں احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ ایک تو پہلے ہی بے روزگاری اور مہنگائی نے عام لوگوں کی کمر توڈ کے رکھی ہے اْس پر بجلی سمارٹ میٹروں کے نصب کرنے سے لوگوں کے مشکلات میں مزید اضافہ کیا جاریا ہے۔سڑک پر دھرنے کی وجہ سے ٹریفک بند ہونے سے گنگرہامہ۔دودرہامہ قمریہ چوک میں سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہوگئیں تاہم بعد میں پولیس اور دیگر ضلع افسران نے دھرنے پر بیٹھے لوگوں کو یقین دہانی کے بعد دھرنا ختم کرنے پر آمادہ کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا