محبوب مصطفی بٹ کو ملی بڑی ذمہ داری

0
0
  • راہول گاندھی نے علاقائی کارڈینیٹرمقررکیا
    لازوال ڈیسک
    نئی دہلی؍؍ریاست کے نوجوان واُبھرتے ہوئے سیاسی ستارے وخطہ چناب کی شان کانگریس لیڈر محبوب مصطفی آزادکوآج آل انڈیاکانگریس کمیٹی کے نایب صدر راہول گاندھی نے ایک اہم ذمہ داری سونپتے ہوئے انہیں شمالی ہندوستان کیلئے آل انڈیاان آرگنائزڈورکرزکانگریس کاعلاقائی کارڈی نیٹرمقررکیاہے۔تفصیلات کے مطابق اس بات کی جانکاری اے آئی سی سی کے جنرل سیکریٹری جناردن دویدی نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے دی اوربتایاکہ نائب صدرراہول گاندھی نے آے آئی یو ڈبلیو سی کیلئے ریاستی چیئرمینوں ؍وائس چیئرمینوں کے ناموں کوبھی منظوری دی ہے۔اس حکمنامے میں ریاست جموں وکشمیرکے نوجوان کانگریس لیڈر محبوب مصطفی بٹ کو شمالی ہندوستان کیلئے آل انڈیاان آرگنائزڈورکرزکانگریس کاعلاقائی کارڈی نیٹرمقررکیاہے۔محبوب مصطفی بٹ خطہ چناب میں نوجوانوں میں ہردلعزیزہیں اورانہیں نوجوان طبقہ بڑی محبت واحترام سے دیکھتاہے۔محبوب مصطفی بٹ کونئی ذمہ داری ملنے پرخطہ چناب وصوبہ جموں کے دیگراضلاع میں ان کے چاہنے والوں نے خوشی کااِظہارکیاہے اورمحبوب مصطفی بٹ کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے اُنہیں مزیدکامیابیاں عطاکرنے کیلئے مالک ِ کائنات سے دعائیں کی ہیں۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا