محبوبہ مفتی نے چرارشریف کی درگاہ میں حاضری دی

0
40

غلام قادر بیدار
سرینگر؍؍ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ اور سابقہ وزیر اعلیٰ محترمہ محبوبہ مفتی نے آج ضلع بڈگام کے چاڑورہ سب ڈویژن کے دائرے میں کئی بڑے سیاسی جلسوں سے خطاب کیا جبکہ بوگام چاڈورہ سے زگی پورہ کے راستے چرارشریف پہنچ کر درگاہ علمدار ملک کشمیر رح میں حاضری دی اور امن وسلامتی کے لئے دعامانگی۔ انکے ہمراہ پارٹی کے جنرل سیکرٹری اور چرارشریف کے سابقہ ممبر اسمبلی غلام نبی لون ھانجورہ بھی تھے ۔اس موقعہ پر اولڈ بس سٹینڈ میں جمع اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے موصوفہ نے چرارشریف اسمبلی حلقے کے عوام سے پارٹی کی جانب سے سرینگر پارلیمانی سیٹ کے لئے منتخب امیدوار وحیدالرحمان پرے کے حق میں ووٹ استعمال کرنے کی اپیل کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا