’محبوبہ تیرے راج میں بچے بھوکے مرتے ہیں‘

0
25

خاتون وزیر اعلیٰ مڈ ڈے میل ملازمین کی مستقلی پر توجہ دیں:مظاہرین
سےد نےاز شاہ
پونچھ //ضلع پونچھ کی تینوں تحصیلوں کے سرکاری اسکولوں میں کام کرنے والی خواتین باورچی ایک ماہ سے احتجاجی مظاہرہ پر ہیں ضلع صدر مقام پونچھ پر ہونے والے اس احتجاج میں یہ خواتین اپنے بچوں سمیت سرکار سے مانگ کر رہی ہیں کہ انہیں مستقل کیا جائے اور انکی تنخواہ میں بھی اضافہ کیا جائے ۔مظاہرین کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے یہ ہڑتال پر ہیں مگر کوئی بھی سیاسی یا انتظامی شخص ان سے ملنے نہیں آیا انہوں نے کرشن چندر پارک پونچھ میںدئے گئے دھرنے کے دوران ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم بے سہارہ ہو چکی ہیں اور ہمیں اس بات پر سخت افسوس ہے کہ خاتون وزیرِ اعلیٰ کی ریاست و سرکار میں انہیں در در کی ٹھوکریں کھانی پڑ رہی ہیں ان خواتین نے سرکار سے اپیل کی کہ انکے مطالبات پر غور کرتے ہوئے انکی حوصلہ افضائی کی جائے اور کم سے کم کوئی ان سے ملنے اور ان کے مسائل کو سنجیدگی سے لینے تو آئے۔۔واضح رہے جموں کشمےر کے محکمہ تعلےم کی مڈڈے مےل پکانے والی ملازمےن اےک ماہ سے احتجاجی مظاہرے پر ہےں جنہوں نے آج ےہاں ”محبوبہ تےرے راج مےں بچے بھوکے مررہے ہےں ‘کے‘ فلک شگاف حکومت مخالف نعرے لگائے اور اپنا احتجاج درج کروا کر ان کی مانگےں پورا کرنے کی سخت گزارش کی اورمزید احتجاج کرنے کا انتباہ دےا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا