مجھے خوشی ہے کہ نوجوان کانگریس میں شامل ہو رہے ہیں: وقار رسول وانی

0
74

کہابھاجپا پھراقتدارمیں آکرآئین میں تبدیلی کرکے لوگوں سے ووٹ ڈالنے کا حق چھین لے گی
یواین آئی

سری نگر؍؍جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول وانی کا کہنا ہے کہ کانگریس پارٹی سری نگر میں دن بدن مضبوط ہو رہی ہے۔انہوں نے امید ظاہرکی کہ کانگریس صوبہ جموں میں دونوں لوک سبھا سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ کانگریس پارٹی سری نگر میں دن بدن مضبوط ہو رہی ہے اور نوجوان کانگریس پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار اتوار کے روز یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر پر ایک تقریب کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘مجھے خوشی ہے کہ نوجوان آگے آ رہے ہیں اور کانگریس پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں، سری نگر میں کانگریس دن بدن مضبوط ہو رہی ہے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘رواں انتخابات میں کانگریس، بی جے پی کے ساتھ پورا مقابلہ کر رہی ہے اور ہمیں امید ہے کہ ہم جموں اور اودھم کی دونوں لوک سبھا سیٹیں جیتیں گے’۔وقار رسول نے کہا کہ کشمیر میں ہم نیشنل کانفرنس کے امید واروں کی حمایت کر رہے ہیں اور آنے والے دنوں میں ہم تینوں امید واروں کے لئے مہم چلائیں گے۔میر واعظ عمر فاروق کے بیان کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: ‘الیکشن بائیکاٹ کا کچھ پارٹیوں نے غلط فائدہ اٹھایا، ہمیں اپنے نمائندے چننے چاہئے’۔
انہوں نے سری نگر کے لوگوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا’’بر سر اقتدار پارٹی اکثریت میں آنا چاہتی ہے تاکہ وہ آئین میں تبدیلی کرکے لوگوں سے ووٹ ڈالنے کا حق چھین سکے‘‘۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ووٹ ڈال کر ان کو جواب دینا ہوگا۔وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ بیان کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ کانگریس کو بدنام کرنے کی ایک کوشش ہے۔انہوں نے کہا: ‘بی جے پی جموں وکشمیر میں امن قائم کرنے اور لوگوں کو سیکورٹی فراہم کرنے میں ناکام ہوئی ہے’۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا