متاثرہ علاقوں میں پینے کے پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے ترقیاتی کمشنر گاندربل کا زور

0
0

لازوال ڈیسک
گاندربل؍؍ترقیاتی کمشنر گاندربل حشمت علی خان نے آج ایگزیکٹیو انجینئر محکمہ صحت عامہ گاندربل کو ہدایت دی کہ وہ ملشاہی باغ میں گاندربل کنال کی ضروری مرمت کے پیش نظر مختلف علاقوں بشمول آلسٹینگ واٹر سپلائی سکیم سے پانی فراہم ہونے والے علاقوںکے علاوہ ہاڈورہ ،شہامہ اورباکورہ میںمتاثر ہوئی پانی کی سپلائی کے پیش نظر ان علاقوں میں پانی کی فراہمی کے لئے اقدامات کریں۔ترقیاتی کمشنرنے یہ ہدایات آج اپنے دورے کے دوران دیں۔جس دوران انہوںنے گاندربل کنال کو ہوئے نقصان کا جائزہ کا موقعہ پر ہی جائیزہ لیا۔ ان کے ہمراہ اے ڈی سی گاندربل ،چیف انجینئر اری گیشن وفلڈ کنٹرول اور تحصیلدار گاندربل کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی تھے۔اس موقعہ پر چیف انجینئر اری گیشن وفلڈ کنٹرول نے ترقیاتی کمشنر کو بتایا کہ نقصان کا جائزہ لینے اورسوئل ٹیسٹنگ کے لئے ماہرین کی ایک ٹیم کا انتظام کیا جارہا ہے تاکہ مرمت کا کام جلد از جلد شروع کیا جاسکے اور متاثرہ علاقوں میں پینے کے پانی کی سپلائی کو یقینی بنایا جاسکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا