مانو میں تلنگانہ ہسٹری کانگریس کی ساتویں کانفرنس

0
0

حیدرآباد، .// شعبہ تاریخ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی 24 اور 25 جنوری 2024کو تلنگانہ ہسٹری کانگریس کا ساتواں دو روزہ سالانہ کانفرنس منعقد کرنے جارہا ہے جس کی صدارت شیخ الجامعہ پرفیسر سید عین الحسن صاحب کریں گے۔ اس کانفرنس میں مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے پروفیسر فریدہ صدیقی، ڈین، اسکول آف آرٹ اینڈ سوشل سائنس اور پروفیسر کے ارجن راو ¿ موجود رہیں گے۔ اس کانفرنس میں تلنگانہ کی تاریخی اور ثقافتی پس منظر میں اردو، تلگو اور انگریزی زبان میں مقابلے پیش کیے جائیں گے۔ سمینار کے جنرل سکریٹری ایم ویرندر ہوں گے اور پروفیسر دانش معین مقامی سیکریٹری کے فرائض انجام دیں گے۔
تلنگانہ ہسٹری کانگریس کی عمومی صدر پروفیسر رادھیکا سیشن خطبہ صدارت پیش کریں گی۔تمام اسکالر، طلبہ اور تاریخ کے شائقین سے گزارش ہے کہ وہ اس کانفرنس میں بڑی تعداد میں شرکت کریں اور اردو ، انگریزی اور تلگو زبانوں میں اپنے قیمتی مقالات پیش کریں۔ مزید معلومات کے لیے 8800269320 پر رابطہ کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا