ٹریفک ایڈوائزری ، نظام الاوقات اور کٹ آف ٹائمنگ کے سخت نفاذ کو یقینی بنایا جائے:سنہا
لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے شری اَمرناتھ جی یاترا کے دوران ٹریفک مینجمنٹ اور جامع ٹرانسپورٹ کے منصوبے کا جائزہ لینے کے لئے پولیس اور سول اِنتظامیہ اَفسران کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ محکموں ، ضلعی اِنتظامیہ ، ایس ایس پیز اور ٹریفک پولیس کے ساتھ قریبی تال میل میں نیشنل ہائی وے ۔44 پر زون وار ٹریفک پلاننگ کی ہدایت دی تاکہ ٹریفک ، پارکنگ اور پیدل چلنے والوں کی کارروائیوں کو یقینی بنایا جاسکے۔اُنہوں نے قافلوں ، مویشیوں ، ضروری سامان لے جانے والی گاڑیوں اور باغبانی کی مصنوعات کی ٹرانسپورٹیشن کے لئے ٹائم سلاٹس کی اِطلاع دی جائے۔ اُنہوں نے اَفسروں کو ہدایت دی کہ ٹریفک ایڈوائزری ، نظام الاوقات اور کٹ آف ٹائمنگ کے سخت نفاذ کو یقینی بنایا جائے۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس ، این ایچ اے آئی ، بی آر او اور دیگر ایجنسیوں کو بروقت یونٹ کا ریسپانڈ کرنے اور بیک ڈائون کے اَثرات کو کم کرنے کے لئے مزید اَفرادی قوت اور مشینری کو تعینات کرنا چاہیے۔اُنہوں نے ٹریفک پولیس اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ مؤثر ٹریفک ، ٹرانزٹ اور ٹریول ڈیمانڈ مینجمنٹ کے لئے مربوط کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹروں کا اِستعمال کریں۔لیفٹیننٹ گورنر نے صوبائی کمشنروں اور اے ڈی جی پیز کو ہدایت دی کہ وہ اَپنے اَپنے ڈویژنوں میں ٹریفک مینجمنٹ کی مجموعی طور پر نگرانی کریں۔میٹنگ میں مغل روڈ کے اِستعمال ، متبادل راستوں ، مغل روڈ کے ساتھ عوامی سہولیات اور پہلگام اور سونہ مرگ میں ٹریفک مینجمنٹ پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔اِس موقعہ پر آئی جی پی بھیم سین توتی نے یاترا کے ایکشن پلان پر تفصیلی جانکاری دی۔میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ آر کے گوئیل ، ڈی جی پی دِلباغ سنگھ ، پرنسپل سیکرٹری پبلک ورکس ( آر اینڈ بی ) شیلندر کمار ، سی اِی او شری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری ، اے ڈی جی پیز ، صوبائی کمشنروں ، ضلع ترقیاتی کمشنر ، ایس ایس پیز او راعلیٰ اَفسران نے شرکت کی۔