لیفٹیننٹ گورنر نے جے اینڈ کے میں تمام بیس برس پرانے پُلوں کی لیفٹیننٹ گورنر نے جے اینڈ کے میں تمام بیس برس پرانے پُلوں کی فوری سیفٹی آڈِٹ کے ہدایات جاری کیں

0
0

پی ایم جی ایس وائی او رسیاحتی سیکٹر کی کارکردگی کا جائزہ لیا

لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران بیس برس قبل تعمیر کئے گئے پُلوں کی فوری سیفٹی آڈِٹ کی ہدایات جاری کیں۔اُنہوں نے اس موقعہ پر پی ایم جی ایس وائی کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔ لیفٹیننٹ گورنر کے صلاح کار کیول کمار شرما ، چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم ، کمشنر سیکرٹری تعمیرات عامہ خورشید احمد شاہ،پی ایم جی ایس وائی کے چیف انجینئر و دیگر افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے جے اینڈ کے میں پی ایم جی ایس وائی کے تحت ہاتھ میں لئے گئے مختلف پروجیکٹوں کی طبعی اور مالی پیش رفت کاتفصیلی جائزہ لیا ۔اُنہوں نے محکمہ تعمیرات عامہ کی طرف سے بنیادی ڈھانچے کے رکھ رکھائو پالیسی کو ترتیب دینے پر زور دیا ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے افسروں پر زور دیا کہ وہ مستقبل میں بھونچال و دیگر آفات سماوی سے مقابلہ کرنے کے قابل بنیادی ڈھانچہ تعمیر کریں۔اُنہوں نے لوہے / سٹیل سے بنے ہوئے پُلوں کا انسپکشن کرنے کی بھی ہدایت دی۔ کمشنر سیکرٹری تعمیرات عامہ نے مرحلہ اوّل سے مرحلہ بارہویں تک پی ایم جی ایس وائی کی پیش رفت کے بارے میں ایک تفصیلی پرزنٹیشن دی۔اُنہوں نے کہا کہ 12711.88 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والے 19700.41کلومیٹر کی کل 3502سکیموں کی عمل آوری کو منظوری دی گئی ہے جن میں سے 1838بستیوں کو جوڑنے والے 11374.145 کلومیٹر کی لمبائی سڑک کی 1880سکیمیں مکمل کی گئی ہیں۔اسی طرح کی پلوں کی تعمیر کے تحت سال 2019-20 کے لئے 64پُلوں کے ہدف کے مقابلے میں 56پُلوں کی تعمیر مکمل کی گئی ہے۔ دریں اثنا ایک اور میٹنگ کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر میں سیاحتی سیکٹر کو فروغ دینے کے سلسلے میں اُٹھائے جارہے اقدامات کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ محکمہ سیاحت کے پرنسپل سیکرٹری نوین کے چودھری نے لیفٹیننٹ گورنر کو یونین ٹریٹری میں سیاحوں کو اور زیادہ راغب کرنے کے سلسلے میں مجوزہ سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دی۔

 

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے افسروں پر زور دیا کہ جموںوکشمیر سے باہر سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے روڈ شوز کا انعقاد کریںاور ریلوے سٹیشنوں ، ائیر پورٹوں و دیگر اہم مقامات پر محکمہ سیاحت کے کیوکس قائم کریں۔ مبارک منڈی ہیرٹیج کمپلیکس کا ذکرکرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے اس عمارت کی میراث کو بحال کرنے کے لئے ایک تفصیلی منصوبہ تشکیل دیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا