لوگ بدلائو چاہتے ہیں ؛بھاجپاکومنہ توڑجواب دیں گے:وقار رسول وانی

0
0
سینئر کانگریس لیڈر رمن بھلا نے جموں – ریاسی لوک سبھا سیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کئے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍کانگریس کے سنیئر لیڈر رمن بھلا نے منگل کے روز جموں – ریاسی لوک سبھا سیٹ کے لئے یہاں ضلع مسجٹریٹ دفتر میں کاغذات نامزدگی داخل کئے۔وہ لوگوں کی ایک بڑی ریلی کی شکل میں ضلع مسجٹریٹ دفتر پہنچے اور جموں وکشمیر کانگریس پردیش کمیٹی کے صدر وقار رسول وانی سمیت پارٹی کے کئی سینئر لیڈر ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے اس موقع پر میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا’’لوگ بدلائو چاہتے ہیں اور جموں وکشمیر کے لوگ بی جے پی کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے بے صبری سے انتظار کر رہے تھے‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں میں بدلائو کے لئے کافی جوش و خوش دیکھا جا رہا ہے۔
موصوف لیڈر نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ووٹنگ کے دن گھروں سے نکلیں اور اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں۔ایک اور پارٹی لیڈر نے بتایا: ‘جموں و کشمیر کے لوگ یہاں لاگو تانا شاہی قوانین کا جواب ووٹ ڈال کر دیں گے۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا