انڈیا الائنس کا وجود آئین کے تحفظ کے لئے عمل میں آیا ہے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

0
0

کہاآئین خطرے میں ہے،یہاں بھی روس اور چین کی طرح راج کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے

جموں؍؍نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ انڈیا الائنس کا وجود آئین کے تحفظ کے لئے عمل میں آیا ہے انہوں نے کہا کہ الائنس آئین کو دفن نہیں ہونے دے گا موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ’’انڈیا الائنس کو آئین کے تحفظ کے لئے بنایا گیا مجھے ڈر ہے کہ آئین کہیں ختم نہ ہوجائے‘‘۔
ان کا کہنا تھا: ‘یہاں بھی روس اور چین کی طرح راج کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن انڈیا الائنس ایسا نہیں ہونے دے گا’۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ وہ امیبدکر جی کے آئین کی حفاظت کریں گے چاہئے اس کے لئے انہیں جان بھی کیوں نہ دینا پڑے۔انہوں نے کہا: انڈیا الائنس مضبوط ہے اور کوئی بھی اس کو توڑ نہیں سکتا ہے’۔چین کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا: ‘چین کے ساتھ بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکل رہا ہے، چین آگے بڑھ رہا ہے اس کے بارے میں کوئی بات نہیں کرتا ہے’۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا