لوک سبھا اِنتخابات ۔2024ء

0
143

اودھمپور لوک سبھا سیٹ کیلئے دو اور اُمید واروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے
کٹھوعہ؍؍ ادھمپور لوک سبھا حلقہ سے آج مزیددو اُمیدواروں نے اَپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے جہاں 19؍ اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ محمد علی گجر آزاد اُمیدوار اور غلام محمد سروری ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی اُمیدواروں نے آج اودھمپور لوک سبھا حلقہ کے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں اَپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔
آج مزیددو اُمیدواروں کے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے ساتھ ہی 4۔اودھمپور حلقہ پی سی کے لئے اُمیدواروں کی کل تعداد سات ہوگئی ہے۔کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 27 ؍مارچ 2024 ء کو سہ پہر 3بجے تک ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا