لوک سبھا انتخابات :آئین کو بچانے کے لیے لوگوں نے بڑا قدم اٹھایا:نشاط قاضی

0
0

ملک میں جو انتخابی نتائج آئے ہیں وہ عوام کے نتائج ہیںاور یہ جمہوریت کی جیت ہے
شاہ محمد ماگرے
ڈوڈہ؍؍ لوک سبھا انتخابات کے نتائج کو لے کرسینئر لیڈر سی پی آئی ایم نشاط حسین قاضی نے کہا کہ ملک میں جو انتخابی نتائج آئے ہیں وہ عوام کے نتائج ہیں، یہ عوام کی جیت ہے،۔انہوں نے کہا کہ عوام نے کسی ایک جماعت کو قطعی اکثریت نہیں دی اور یہ عوامی رائے ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے ایک چہرے کے نام پر ووٹ مانگے، لیکن ووٹ نہیں ملے، یہ ان کی اخلاقی شکست ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اس الیکشن میں بی جے پی کو نقصان ہوا ہے۔قاضی نے کہاکہ انڈیا اتحاد نے پرامن طریقے سے انتخابات لڑے اوربی جے پی نے لیڈروں کے خلاف مہم چلائی اور جمہوریت کی جیت ہوئی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا