لداخ میں آزاد امیدوار نے جیت حاصل کی

0
0

یواین آئی

سری نگر؍؍مرکزی زیر انتظام علاقہ لداخ میں آزاد امیدوار حاجی حنفیہ جان نے بی جے پی کے تاشی گیالسن اور انڈین نیشنل کانگریس کے سیرنگ نمگیال کو شکست دے کر جیت حاصل کی۔اطلاعات کے مطابق لداخ یونین ٹریٹری سیٹ پر اس بار آزاد امیدوار حنفیہ جان نے کامیابی حاصل کی ہے۔
نامہ نگار نے بتایا کہ اس نشست پر جے پی کے تاشی گیالسن اور کانگریس کے سیرنگ نمگیال نے آزاد امیدوار کو ٹکر تو دی لیکن بعد ازاں جیت آزاد امیدوار کو ہی حاصل ہوئی۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ لداخ کو چوتھے شیڈول میں شامل کرنے اور سٹیٹ ہڈ کی بحالی کی خاطر پچھلے کئی ماہ سے احتجاج جاری ہے۔ ماہرین نے قبل از وقت ہی اس بات کی پیشین گوئی کی تھی کہ لداخ میں اس بار بی جے پی کی جیت ناممکن دکھائی دے رہی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا