لداخ لوک سبھا سیٹ

0
67

حاجی حنیف اور سجاد کرگلی نے کاغذات نامزدگی جمع کئے

سری نگر؍؍لداخ لوک سبھا سیٹ کے لئے حاجی حنیف اور سجاد کرگلی نے جمعہ کے روز آزاد امید واروں کی حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کئے۔اس موقع پر سجاد کرگلی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا: ‘میں ایک آزاد امید وار کی حیثیت الیکشن لڑ رہا ہوں اور میں نئی نسل کی آواز بن کے کھڑا ہوا ہوں’۔انہوں نے کہا: ‘مجھے لداخ کے عوام پر پورا اعتماد ہے کہ وہ مجھے بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے’۔قابل ذکر ہے کہ کانگریس نے لداخ لوک سبھا سیٹ کے لئے سرینگ نمگیال جبکہ بی جے پی نے اس سیٹ کے لئے تاشی گیال شن کو کھڑا کیا ہے۔لداخ لوک سبھا سیٹ کے لئے 20 مئی کو پولنگ ہوگی۔
حکام کے مطابق اس لوک سبھا سیٹ کے لئے رائے دہندگان کی کل تعداد ایک لاکھ 82 ہزار 5 سو 71 ہے جن میں سے 91 ہزار 7 سو 3 مرد جبکہ 90 ہزار 8 سو 67 خواتین ووٹرز ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہموار پولنگ کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے 577 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا