قوم ہمیشہ اپنے جوانوں کی مقروض رہے گی:سنہا

0
0

راج بھون میں آرمڈ فورسز کے سابق فوجیوں کا دِن منایا گیا،بہادر شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آرمڈ فورسز کے سابق فوجیوں کے دِن کے موقعہ پرآج راج بھون میں بہادر شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور سابق فوجیوں، ویر ناریوں اور آرمڈ فورسز کے بہادروں کے رِشتہ داروں کے ساتھ بات چیت کی ۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’قوم ہمیشہ اَپنے جوانوں کی مقروض رہے گی جو ملک کی یکجہتی ، سا لمیت اور خود مختاری کی حفاظت کر رہے ہیں ۔ سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود اِنتظامیہ کی اوّلین ترجیح ہے۔‘‘ جموں و کشمیر میں گزشتہ چار برسوں میں زبردست بہتری آئی ہے جس کے لئے آپ سب نے زندگی بھر کام کیا ہے۔ آج جموں و کشمیر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامز ن ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد جموں و کشمیر میں سیاحوں کی سب سے زیادہ آمد دیکھنے میں آئی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں کشمیر میں اَمن کو درہم برہم کرنے کی پڑوسی ملک کی مذموم کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پولیس، فوج، سی اے پی ایف مل کر کام کر رہے ہیں۔ دہشت گردی اَپنی آخری سانسیں لے رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہمارے سابق فوجی دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں اَپنا اہم کردار اَدا کرتے رہیں گے ۔اُنہوں نے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سابق فوجیوں اور ویر ناریوں کی فلاح و بہبود کے لئے فراخدلی سے اَپنا حصہ اَدا کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ ہماری اِجتماعی ذمہ داری اور ہمارا اوّلین فرض ہے کہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ ہمارے سابق فوجیوں اور ہمارے شہدأ کے اہل خانہ باوقار زندگی گزار سکیں۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے کشمیر اور جموں کے دونوں خطوں میں سینک کالونیوں کے لئے زمین کی دستیابی کے سلسلے میں اِنتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم اَپنی فوجی بہادروں کے احترام میں ایکس گریشیا میں اضافہ کرنے کے لئے بھی پُرعزم ہیں۔اِس موقعہ پرلیفٹیننٹ جنرل آر کے شرما (ریٹائرڈ)، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری، ڈائریکٹر سینک ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، جموں و کشمیر بریگیڈیئر گرمیت سنگھ شان (ریٹائرڈ)،بریگیڈیئر انیل گپتا (ریٹائرڈ) اور سینک ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ جموں و کشمیر کے اَفسران بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا