بنیادی ڈھانچے اورکنکویٹی کو بڑھانے کے لئے پرعزم حکومت :بھوپندر کمار

0
0

سیکرٹری آر اینڈ بی نے ضلع رام بن میں این ایچ ۔ 44 فور لیننگ پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیا
لازوال ڈیسک

رام بن؍؍سیکرٹری تعمیراتِ عامہ (آر اینڈ بی) بھوپندر کمار نے این ایچ ۔44 فور لیننگ پروجیکٹ کے بانہال سے رام بن اور رام بن سے ناشری حصے پر جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے ضلع رام بن کا تفصیلی دورہ کیا۔سیکرٹری بھوپندر کمار نے ضلع ترقیاتی کمشنر بصیر الحق چودھری اور دیگر مختلف اَفسروں کے ہمراہ تعمیراتی مقامات کا تفصیلی جانچ کو یقینی بنانے کے لئے سائٹ کا معائینہ کیا۔ اِس دورے کا مقصد زمینی سطح پر ان اہم قومی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینا تھا۔دورے کے دوران ،ضلع ترقیاتی کمشنر نے سیکرٹری بھوپندر کمار کوجانکاری دی کہ جموں ۔سری نگر این ایچ 44 فور لیننگ پروجیکٹ کی مؤثر اور تیز رفتار تکمیل کے لئے تمام ضروری مدد فراہم کرنے اور سازگار ماحول پیدا کرنے کے لئے ضلع اِنتظامیہ کے عزم کو اُجاگر کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے سیکرٹری تعمیراتِ عامہ کو ضلعی اِنتظامیہ کی جانب سے ثابت قدم تعاون اور بروقت مدد کے ذریعے ادا کئے گئے اہم کردار سے آگاہ کیا جو قومی شاہراہ پر مسافروں کے لئے بغیر کسی رُکاوٹ اور آسان سفر کو یقینی بنانے میں اہم کردار اَدا کیا ہے۔سیکرٹری بھوپندر کمار نے بانہال۔قاضی گنڈ ٹنل کے کام کاج کا جائزہ لیا، بانہال بازار کو بائی پاس کرنے والے پُل کے بارے میں تازہ ترین معلومات حاصل کیں اور ڈیڈ لائن کو پورا کرنے کی کوششوں کی ہدایت دی۔سیکرٹری موصوف نے بنیادی ڈھانچے اورکنکویٹی کو بڑھانے کے لئے حکومت کے عزم پر زور دیتے ہوئے رام بن اور بانہال کے درمیان 32 کلومیٹر حصے کی بروقت تکمیل پر توجہ مرکوز کرنے کو یقینی بنایا۔یہ بات قابل ذکرہے کہ میکرکوٹ سے رامسو، دلواس، نچیلانہ سے ویگن سمیت مختلف مقامات پر پلوں پر پیش رفت رپورٹ تعمیر کے جدید مرحلے کی عکاسی کرتی ہے۔اس کے بعدبانہال میں ہونے والی میٹنگ میں قومی منصوبے سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے منصوبے کی بروقت تکمیل کے لئے دلواس جیسے اہم مقامات پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا