سری نگر، // جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کے روز قومی یوم سائنس کے موقع پر ملک کے عظیم فزیسٹ سر سی وی رمن کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے کہا: ‘ان (سر سی وی رمن) کا کا کارنامہ جدت پسندوں، محققوں اور سائنسدانوں کی نئی نسل کو متاثر کرتا رہے گا’۔
بتادیں کہ ہندوستان میں ہر سال 28 فروری کو قومی یوم سائنس کے طور پر منایا جاتا ہے۔ ملک میں یہ دن ‘رمن ایفکٹ’ کی دریافت کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
منوج سنہا نے اس موقع کی مناسبت سے بدھ کے روز سماجی رابطہ گا ‘ ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘قومی یوم سائنس: میں عظیم فزیسٹ سر سی وی رمن کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں’۔
انہوں نے کہا: ‘ان کا اہم کارنامہ جدت پسندوں، محققوں اور سائنسدانوں کی نئی نسل کو متاثر کرتا رہے گا جو سائنسی دریافتوں کے فوائد کو عام کر رہے ہیں اور ملک کی اقتصادی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں’۔
قومی یوم سائنس کی مناسبت سے ملک میں سائنس کے مختلف موضوعات پر سمیناروں وغیرہ کا اہتمام کیا جاتا ہے تاہم لوگوں میں سائنسی اپروچ پروان چڑھے۔
ملک میں یہ دن 28 فروری 1987 سے مسلسل منایا جاتا ہے۔