دارالعلوم نظامیہ فیض العلوم جامع مسجد بلال

0
0

دہڑہ موڑہ میں منعقدہ یک روزہ عظیم الشان تحفظ مدارس کانفرنس وجلسہ دستاربندی بحسن وخوبی تکمیل

جماعت اہل سنت صوبہ جموں رجسٹرڈ کے بینر تلے صوبائی سطح کے مقتدر علماء کرام ومشاہیر مقررین کا ہوا فقید المثال خطاب

سرنکوٹ
زیر صدارت قاری منظور حسین قادری پرنسپل امام وخطیب دارالعلوم نظامیہ فیض العلوم جامع مسجد بلال دہڑہ موڑہ جبکہ زیر نظامت مولانا حافظ عبدالرشید مصباحی ناظم اعلیٰ دارالعلوم ہذا منعقدہ تحفظ مدارس کانفرنس وجلسہ دستار بندی کےقابل ستائش انتظامات کے مابین صوبائی سطح کے مقتدر علماء کرام اور کثیر تعداد میں فرزندان توحید ورسالت کی شمولیت اس امر کی غماز ہے کہ اس دوردراز دیہات میں مجمع الحسانات جامع الکمالات قطب الارشاد حضرت میاں بشیر احمد لاوری کے ہاتھوں قائم شدہ گہوارہ علم وفن ترقی کی راہوں پر گامزن ہے حسب دستور اس سال بھی جشن دستار کامنظر ملاحظہ کیا گیا جس میں تین حفاظ کرام کو دستار حفظ دو قاریہ کو ردائے قراءتِ حفص سے نوازا گیا جن کے اسماء گرامی حافظ غلام مصطفٰے نظامی ابن محمد بشیرفضل اباد حافظ شعیب احمد ابن معروف احمد دہڑہ موڑہ حافظ عبدالرحمٰن ابن الحاج محمد نثار چلاس راجوری قاریہ ارم ناز بنت حوالدار منیرحسین دہڑہ موڑہ قاریہ انم کوثر بنت لیاقت حسین دہڑہ موڑہ شامل ہیں ارباب علم ودانش نے اس کامیاب پروگرام پر ادارہ کی عمدہ وتسلی بخش کارکردگی پر تہنیت وتبریک پیش کرتے ہوئے اساتذہ کرام عملہ معاونین وارکان انتظامیہ کو محرک وفعال قراردیا اس موقع پر علماء کرام نے مدارس اسلامیہ کی اہمیت وافادیت پر بصیرت افروز مدلل خطاب کیا مدارس اسلامیہ کے ہونہار طلبہ وطالبات کو ملک وملت کا بہترین اثاثہ قراردیتے ہوئے زوردیا کہ قوم مسلم دینی وروحانی تعلیمات کے ساتھ ساتھ جدید وعصری معلومات کے ذریعہ شخصیت سازی میں کلیدی کردار ادا کریں تاکہ علم قرآن حدیث تفسیر فقہ تصوف کی بنیاد پر اخلاقی اقدار کو فروغ اور سائنس حساب کمپیوٹر ایجوکیشن جیسی سہولیات فراہم کرکے معیشت کو تقویت ملے مفاد پرست خائن منتنظمین عالمانہ لبادہ میں ملبوس بہروپی نام نہاد شہرت یافتہ اجاہیل وسفاہیل مبلغین اور جعلی پیروں کے فتنوں سے پچنے اور مدارس کے تحفظ کے لئے دیانتدار صاحب فہم وادراک خشیت الہیٰ اتباع رسول طریق اہل اللہ پر چلنے کی ہدایت کی تحفظ مدارس کے سلسلہ میں کہا کہ جن مدارس میں دینی وعصری نہج کی جملہ سہولیات میسر ہیں ان کا بھر پور تعاون کیا جائے اور قریہ قریہ بستی بستی نگر نگر ڈگر ڈگر مکاتب اسلامیہ کو مضبوط ومستحکم طور پر چلایا جائے قوم مسلم کا عروج وزوال کا انحصار فقط مدارس اسلامیہ کا تعاون اور بے توجہی ہے اس لئے امت مسلمہ کو تسلیم ورضا اور توکل پر اس کار خیر میں حصہ لیکر دین متین کی ترویج وشاعت میں خدمات پیش کرنا ناگزیر ہے واضح ہو کہ اس کانفرنس وجلسہ دستار کے موقع پر مولانا شکیل احمد ثقافی امام وخطیب جامع مسجد زبیر آبادسنجواں بٹھنڈی مولانا عبدالحمید نعیمی ناظم اعلیٰ جامعہ ضیاء الاسلام لورن مولانا مفتی فاروق حسین مصباحی امام وخطیب مرکزی جامع مسجد پونچھ حافظ مجید احمد مدنی ناظم اعلیٰ جامعہ انوارالعلوم شہر پونچھ مولانا مدثر حسین قادری سربراہ اعلیٰ دارالعلوم نعیمیہ عمر کالونی پونچھ مفتی سکندر حیات اظہری حافظ محمد اشرف نقش بندی مولانا عبدالمصطفٰے قادری امام وخطیب مرکزی جامع مسجد سرنکوٹ مولانا محمد قاسم رضا سربراہ اعلی جامعہ ضیاء القرآن تراڑانوالی مولانا محمد قاسم مصباحی پونچھ قاری فرید احمد رضوی پونچھ مولانا عبدالرشید علیمی امام وخطیب جامع مسجد بفلیاز قاری سرفرازاحمد غازی حافظ محمد نصیر علیمی ناظم اعلیٰ دارالعلوم اسلامیہ قادریہ بفلیاز مولانا نورحسین امام وخطیب مدینہ جامع مسجد مستاندرہ مولانا نصیر احمد قادری امام وخطیب جامع مسجد چندی مڑھ مولانا ولایت حسین مصباحی امام وخطیب حضوری جامع مسجد سرنکوٹ حافظ عبدالرزاق اشرفی امام وخطیب اکبری جامع مسجد سرنکوٹ مولانا محمد اسلم رضا سرنکوٹ مولانا گلزار احمد سربراہ اعلی جامعہ ضیاءالقرآن کلر کٹل مولانا سجار احمد قادری کلرکٹل مولانا نثار احمد امام وخطیب جامع مسجد گزار مدینہ بفلیاز حافظ محمد طارق نعیمی مولانا سید ظفرشاہ فضل آباد قاری زاہدعلی رضا فضل آباد ماسٹر عبدالمجید قریشی دیہہ امام فضل آباد مولانا ریاض احمد مصباحی مولانا محمد یاسر مصباحی راجوروی حافظ محمد یاسر بفلیاز مولانا محمد ربانی نقش بندی مولانا محمد ایوب نقش بندی قاری ابواویس قادری قاری وحافظ شہباز احمد حافظ الطاف احمد حافظ انظر حسین بدھل کوٹرنکہ حافظ شکیل کالاکوٹ قاری مشاہد حسین عطاری قاری شوکت حسین حافظ غلام رسول رضوی حافظ محمد عارف قاری محمد یونس قادری مہنڈر حافظ عرفان احمد ملک درہال قاری شفاعت عطاری فضل آباد حافظ حافظ محمد ساجد شاہ پور حویلی حافظ محمد یاسر امام وخطیب جامع مسجد ماہڑہ قاری مختار احمد بھی جلوہ افروزرہے تحفظ مدارس کانفرنس ودستار بندی کا اختتام صلوٰة وسلام اور دعایہ کلمات پر ہوا نیز ضیافت کا معقول انتظام تھا یارہے اس کانفرنس میں راجوری کافی تعداد میں فارغین کی حوصلہ افزائی کے لئے تشریف لائے تھے مقامی معززشخصیات کے علاوہ نوجوانوں نے بھرپور شرکت کرکے کانفرنس کو کامیاب کیا

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا