قربانیاں ناقابل فراموش ،مزاحمتی قائدین کاہلاکتوں پر اظہار رن

2
88

سرینگر//مزاحمتی قائدین سید علی گیلانی اورمیرواعظ محمد عمر فاروق سمیت انجمن شرعی شیعےان،کشمیر تحریک خواتین،تحریک مزاحمت،لبریشن فرنٹ (آر)، پیپلز لیگ ،سالویشن مومنٹ اور پیپلز فریڈم لیگ نے پلوامہ کے ایک اور زخمی نوجوان عقیل احمد کے جاں بحق ہونے پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فورسز ایک منصوبہ بند طریقے پر یہاں نسل کشی کررہے ہیں۔واضح رہے کہ عقیل احمد منگل کو اُ س وقت زخمی ہوگیا تھا جب پلوامہ معرکہ آرائی کے بعد احتجاجی مظاہرین پر فورسز نے فائرنگ کی تھی۔حریت (گ)چیئرمین سید علی گیلانی نے پلوامہ جھڑپ کے دوران فورسز کی فائرنگ کے دوران زخمی ہوئے نوجوان عقیل احمد کے جاں بحق ہونے پر اپنے غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فورسز ایک منصوبہ بند طریقے پر یہاں نسل کُشی کررہے ہیں۔ موصولہ بیان کے مطابق گیلانی نے کہا کہ بھارت جموں کشمیر کے عوام کا جذبہ¿ حریت ختم کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حربوں سے آج تک کسی بھی تحریک آزادی کو دبایا جاسکا ہے اور نہ آئندہ کبھی ایسا ممکن ہوگا۔ حریت (ع)چیئرمین میرواعظ محمد عمر فاروق نے عقیل احمد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخرہم کشمیری کب تک اپنے معصوم نوجوانوں کی لاشوں کو کندھا دیتے رہےں گے اور دنیا خاموش تماشاہی کا کردارادا کرتی رہے گی ؟ موصولہ بیان کے مطابق میرواعظ نے عقیل احمد بٹ کوخراج عقیدت ادا کرتے ہوئے اُن کے والدین اور لواحقین کے ساتھ دلی تعزیت، ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ کشمیری عوام پچھلے 70برسوں سے ایک بلند نصب العین کے حصول کےلئے بے مثال جانی و مالی قربانیاں دیتے آرہے ہیں تاکہ دیرینہ مسئلہ کشمیر کو عوامی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل کیا جا سکے ۔ میرواعظ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے معلق رہنے کی وجہ سے ہی برصغیرسمیت پورا جنوبی ایشیائی خطہ سیاسی غیر یقینیت ، عدم استحکام اور تذبذب کی صورتحال سے دوچار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری مسئلہ کشمیر کے مستقل اور منصفانہ حل کےلئے بھارت پر دباﺅ ڈالنے کےلئے آگے آئے اور مسئلے کشمیر کو حل کراکر خطے میں امن و امان اور تعمیر وترقی کو یقینی بنائے۔ میرواعظ نے جنوبی کشمیر کے بیشتر اضلاع اور خاص طور پر سرینگر کے شہر خاص کی پوری آبادی کو کرفیو اور بندشوں کی زد میں لا کر نقل و حمل پر قدغن لگانے ، لوگوں خاص طور پر بیماروں ، خواتین اور بچوں کو مشکلات سے دوچار کرنے ، سوشل میڈیا پر پابندی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ظلم و جبر سے عبارت جارحانہ پالیسیاں ہرگز قابل قبول نہیں ہیں ۔انجمن شرعی شیعےان کے صدر اور سےنئر حرےت رہنما آ غا سےد حسن نے کہا ہے کہ ریاست جموں کشمیر میں فوج کو خون کی ہولی کھیلنے کی کھلی چھوٹ دی گئی ہے جس کے نتیجے میں کشمےر مےں قیمتی جانوں کا اتلاف ہورہاہے۔ موصولہ بیان کے مطابق آغا حسن نے لشکر کمانڈر ابو دوجانہ ، عارف للہاری اور دو عام شہریوں فردوس احمد اورعقیل احمد بٹ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہو ئے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کی طرف سے دی جا رہی عظیم قربانیوں کو کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کیا جائے گا ۔کشمیر تحریک خواتین کی چیئرپرسن زمردہ حبیب نے کشمیر میں ہو رہی ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے پلوامہ میں جھڑپ کے دوران جاں بحق ہوئے حزب کمانڈر ابو دوجہانہ اور عارف احمدکو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے عام شہریوں کی ہلاکت پر بھی دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے سوگواران کنبوںکے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ۔تحریک مزاحمت کے چیئرمین بلال صدیقی نے خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ فورسز کے ہاتھوں شہریوں کی ہلاکت اس بات کا بین ثبوت ہے کہ بھارت اور اس کے حواریوں نے ریاست میں عام لوگوں کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے ۔بلال صدیقی نے ابودجانہ ، عارف للہاری اوردوعام شہریوں کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔لبریشن فرنٹ ( آر ) ترجمان نے خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ فورسز کے ہاتھوں شہریوں کی ہلاکت پر اپنے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اس معرکہ کے دوران ان شہریوں کی فوری صحت یابی کے لئے دعا کی ہے جو فورسز کی فائرنگ میں زخمی ہوئے ۔پیپلز لیگ کے قائمقام چیئرمین سید محمد شفیع ،سالویشن مومنٹ کے وائس چیئرمین طفیل الطاف بٹ اورپیپلز فریڈم لیگ کے جنرل سیکریٹری محمد رمضان خان نے ابو دجانہ،عارف للہاری اور دو نہتے شہریوں کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری قوم ایک جائز مقصد کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہی ہے اور اس راہ میں دی جانے والی قربانیاں ہماری مبنی برحق جدوجہد کا انمول سرمایہ ہےں۔

2 تعليقات

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا