قرآن پاک کی تعلیم سے رہنمائی اور رمضان المبارک سے تقوی اور پرہیزگاری حاصل ہوتی ہے :مفتی نذیر احمد قادری

0
182

کہانوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنے کے لئے مسلم پرسنل لاء بورڈ جموں کشمیر مسلسل کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے
ایم شفیع رضوی
جموں؍؍ہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ اختتام کو پہنچ رہا ہے جامع مسجد شریف نور رگوڑا سدرہ جموں میں شب قدر کے موقع پر نماز تراویح میں تکمیل قرآن پاک کیا گیا۔ اس موقع پر مسلم پرسنل لاء بورڈ جموں کشمیر کے صوبائی صدر و ادارہ اسلامیہ فاطمۃالزھرا ایجوکیشنل ٹرسٹ سدرہ جموں کے سرپرست اعلی حضرت مولانا مفتی نذیر احمد قادری نے حاضرین سے مخاطب ہوتے ہوئے قرآن اور رمضان المبارک کے فضائل پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ اللہ رب العزت نے اپنے بندوں کی ہدایت اور رہنمائی کے لیے اپنی لاریب کتاب قرآن پاک کو نازل فرمایا ہے اور رمضان المبارک کے روزے فرض فرما کر اپنے بندوں کو تقوی اور پرہیزگاری حاصل کرنے کی تلقین فرمائی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اب جو بندہ قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے قرآن پاک سے رہنمائی حاصل کرتا ہے وہ دنیا میں اور آخرت دونوں جہانوں میں کامیاب ہے۔جو انسان قرآن پاک کی تعلیمات کے علاوہ کامیاب ہونا چاہتا ہے اسے ذلت و رسوائی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوتا ہے۔مفتی موصوف نے فرمایا کہ ماہ رمضان نہایت ہی رحمتوں برکتوں کا مہینہ ہے جو مومنوں کے درمیان سے الوداع ہو رہا ہے۔
لیکن افسوس ہے کہ مسلمان اس مقدس مہینہ میں بھی نیکیوں کی کثرت سے محروم رہ جاتے ہیں۔حضرت مولانا مفتی نذیر احمد قادری نے حاضرین سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید فرمایا کہ اس وقت موجودہ پرفتن دور میں معاشرے میں منشیات کا بڑھتا ہوا رجحان سماج کے لیے لمحہ فکریہ بنتا جا رہا ہے۔
مسلم پرسنل لاء بورڈ جموں کشمیر سماج میں دینی تعلیمی بیداری لانے میں اور نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنے کے لئے دن رات اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔لہٰذا سماج ہر پڑھے لکھے ذیشعور شخص کا یہ قومی فریضہ ہے کہ نوجوان کو منشیات سے دور رہنے کی تلقین کرتے رہیں اور دینی تعلیمات سے وابستہ کرتے رہیں۔قرآن اور رمضان سے ہمیں یہ درس حاصل ہوتا ہے کہ اللہ رب العزت کو وہی انسان زیادہ پسند ہے جس کے عمال اچھے ہوں۔اگر والدین یہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچے باصلاحیت باکردار اور بااخلاق بنیں تو اس کے لئے اللہ رب العزت کے احکامات پر عمل پیرا ہونا پڑے گا۔تعلیمات رسولؑ کے مطابق زندگی گزارنے پڑھے گی تب ہی دنیا اور اخرت کی کامیابی حاصل ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا