قتل و غارت کے خلاف مشترکہ مزاحمتی قیادت کے پروگرا م

0
91
  • لبریشن فرنٹ کے قائدین و اراکین کا لال چوک میں احتجاجی مظاہرہ
    فردوس احمد
  • سرینگر؍؍کشمیر میں نہتے جوانوں کے قتل و غارت میں خطرناک اضافہ دراصل اُس بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے جس میں بھارتی حکمران، انکے کشمیری گماشتے اور قاتل فورسز مبتلا ہیں۔نہتے اور معصوم کشمیریوں کے خلاف گولیوں اور پیلٹ کاآزادانہ استعمال جس کے نتیجے میں روزانہ کی بنیاد پرکشمیری تہہ تیغ اور زخمی ہورہے ہیں محض ننگی حکومتی دہشت گردی ہے۔کشمیری میں بڑھتے ہوئے ظلم و جبر اور قتل و غارت کے خلاف آج مشترکہ مزاحمتی قیادت کے پروگرام پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ‘ لبریشن فرنٹ کے قائدین و اراکین نے لال چوک میں ایک احتجاجی پروگرام منعقد کیا۔مشترکہ مزاحمتی قیادت کے پروگرام پر عمل کرتے ہوئے لبریشن فرنٹ کے قائدین و اراکین کی ایک بڑی تعداد جن میں شوکت احمد بخشی، مشتاق احمد اجمل، شیخ عبدالرشید، بشیر کشمیری، محمد صدیق شاہ، مشتاق احمد خان، اشرف بن سلام، معراج الدین پرے، امتیاز احمداور دوسرے لوگ جن میں سینئر قائد تحریک مختار احمد صوفی بھی شامل تھے آج مدینہ چوک میں جمع ہوگئے جہاں سے انہوں نے لال چوک کی جانب مارچ کیا۔ ہاتھوں میں قتل و غارت گری کے خلاف نعروں پر مبنی پلے کارڈ اُٹھائے اور آزادی و شہداء کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کرتا ہوا یہ جلوس بڈشاہ چوک پر ایک احتجاجی دھرنے کی صورت اختیار کرگیا جس سے کئی فرنٹ قائدین بشمول شوکت احمد بخشی نے خطاب کیا اور کشمیر میں جاری قتل و غارت اور ظلم و جبر کی سخت الفاظ میں مذمت کیا۔کشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی ظلم و جبر خاص طور پر معصوم نہتے لوگوں کے سفاکانہ قتل میں ہونے والے خطرناک اضافے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ قتل و غارت کا یہ دراز سلسلہ دراصل اُس بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے جس میں بھارتی حکمران،انکے کشمیری گماشتے اور قاتل و قابض فورسز مبتلا ہیں۔انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں کے خلاف گولیوں ،پیلٹ اور بارود کا آزادانہ استعمال جس کے نتیجے میں نہتے اور معصوم کشمیری تہہ تیغ اور زخمی ہورہے ہیںاور جو ہمارے معصوم بچے اور بچیوں کی آنکھوں کی بینائیاں چھین لینے کا کام کررہاصرف اور صرف ننگی اور واضح ریاستی دہشت گردی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی معمولی واقعے پر جملہ بھارت نواز ایک ساتھ خونخوار بھیڑیوں کی مانند چیخ و پکار اٹھاتے نظر آتے ہیں لیکن اس جاری قتل و غارت اور سفاکیت پر یہ ایسے خاموش نظر آتے ہیں کہ گویا انہیں سانپ سونگھ گیا ہو۔یہ دوہرا طرز عمل اور سوچ دراصل ان لوگوں کی منافقانہ سیاست اور کشمیر دشمن رویے کا عکاس ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔لبریشن فرنٹ چیئرمین نے کہا کہ کشمیر کے ہزاروںمعصوم ‘بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا شکار بن کر شہید ہورہے ہیں، ہزاروں زخمی کئے گئے ہیں اور ہزاروں کی بینائیاں سلب کی گئی ہیں جس کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ قتل و غارت کا جاری سلسلہ ہو کہ معصوم بچوں کی بینائی سلب کرنے کا دراز سلسلہ ،گھروں کو بارود اور بم لگاکر اڑا دینا ہو کہ گن پوڈر چھڑک کر خاکستر کرنے کا سلسلہ،بچوں، بزرگوں اور جوانوں کو کالے قوانین جیسے پی ایس اے کے تحت اسیر کردیناہو کہ دوسرے مظالم ، جوانوں اور بزرگوں کو راستوں میں یابستیوں کے اندر مارنا پیٹنا ہو کہ ان کی تذلیل و تحقیر کا عمل ،یہ سب کچھ پچھلی کئی دہائیوں سے جاری ہے لیکن ظلم و جبر کا یہ لامتناہی سلسلہ کشمیریوں کے عزم کو توڑنے اور ہماری تحریک مزاحمت کو روکنے یا ختم کرنے میں ناکام ہوچکا ہے کیونکہ ہماری تحریک مکمل طور پر قانونی اور حق و صداقت پر مبنی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا