قازقستان انٹر نیشنل قرآن مقابلہ میں مرکزسے ہندوستانی نمائندگی

0
0

 

مرکز اکیڈمی آف قرآن اسٹڈیز نے متعدد بین الاقومی مقابلہ میں کامیابی حاصل کی ہے

 (عبدالکریم امجدی )
جامعہ مرکزالثقافۃ کے حفظ القرآن ڈیپارٹمنٹ سے حافظ زین العابدوسطی ایشیا کے ملک قازقستان میں منعقد ہونے والے انٹر نیشنل قرآن مقابلہ میں بحیثیت ہندوستانی نمائندہ شریک ہورہے ہیں ۔ قبل ازیں حافظ زین العابدمختلف ممالک جیسے دبئی ،تنزانیہ سمیت۲۶ بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں ۔موصولہ اطلاع کے مطابق قازقستان مسلم مذہبی انتظامیہ کے زیر اہتمام اور مفتی شیخ حافظ عبدالعزیزکی قیادت میں ۳۰؍ممالک سے زائدمندوبین شریک ہورہے ہیں ۔فائنل رائونڈ ۳۰ ستمبر کو ہوگا ۔ جس میں فاتحین کو گرانقدر انعام سے نوازا جائیگا ۔

info@markazonline.com
مرکز اکیڈمی آف قرآن اسٹڈیزسے حفظ القرآن کی تعلیم مکمل کی۔فی الحال وہ کالی کٹ یونیورسٹی سے تاریخ میں آخری سال کے گریجویٹ طالب علم ہیں۔واضح رہے کہ مرکز الثقافہ کے طالب علم ہر سال دنیا کے مختلف حصوں میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی قرآن اور حفظ مقابلہ میں ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہیں ۔اور اعلیٰ کامیابیاں حاصل کرتے ہیں ۔ذرائع کے مطابق مرکز قرآن اکیڈمی پہلے ہی ۲۶ انعامی مقابلہ جیتنے میں کامیابی حاصل کی ۔اس موقع مرکز کے جنرل سکریٹری شیخ ابوبکر احمد ،ڈائیریکٹر جنرل سی محمد فیضی ،جامعہ کے ریکٹر عبدالحکیم ازہری ،پروچانسلر ڈاکٹر ایڈوکیٹ محمد حسین ثقافی اور حفظ کے اساتذہ واراکین سمیت والدین نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔امید کی جارہی ہے کہ حفظ زین العابد ہندوستان کا نام روشن کرینگے ۔
http://lazawal.com

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا