خواتین کو اپنے حقوق حاصل کرنے کے لیے اندرا فیلو شپ میں شامل ہونا چاہیے: راہل گاندھی

0
0

لازوال ویب ڈیسک

نئی دہلی، //کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے خواتین کو بااختیار بنانے کو ضروری قرار دیتے ہوئے اتوار کے روز سیاست میں دلچسپی رکھنے والی خواتین سے ‘اندرا فیلوشپ’ میں شامل ہونے اور خواتین پر مرکوز سیاست کا حصہ بننے پر زور دیا۔

https://www.indirafellowship.in/

مسٹر راہل گاندھی نے کہا، "ایک سال پہلے، ہم نے خواتین کی سیاست کو پیش نظر رکھتے ہوئے ‘اندرا فیلوشپ’

شروع کی تھی۔ آج یہ اقدام خواتین کی قیادت کے ایک طاقتور کارواں میں تبدیل ہو گیا ہے۔ سیاست میں خواتین کی شمولیت کو بڑھائے بغیر معاشرے میں مساوات اور انصاف ممکن نہیں ہے۔ خواتین کے مکمل حقوق اور حصے داری کانگریس پارٹی کی سوچ اور عزم کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا، ‘میں ایک بار پھر ان خواتین سے اپیل کرتا ہوں جو نچلی سطح پر کام کرنا چاہتی ہیں، وہ ‘شکتی ابھیان’ میں شامل ہوں اور خواتین پر مرکوز سیاست کا حصہ بنیں۔ ‘شکتی ابھیان’ میں شامل ہو کر خواتین بلاک سطح پر مضبوط تنظیمیں بنا رہی ہیں۔ خواتین کو سیکھنے، آگے بڑھنے اور تبدیلی لانے کا موقع مل رہا ہے۔”

کانگریس لیڈر نے خواتین سے اس مہم میں شامل ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا، "اس تبدیلی کا حصہ بنیں اور اندرا فیلوشپ کے ذریعے ‘شکتی ابھیان’ میں شامل ہونے کے لیے ShaktiAbhiyan.in پر اندراج کریں۔ ہم ساتھ مل کر سوراج لائیں گے اور گاؤں سے لے کر ملک تک تبدیلی لائیں گے”۔

https://lazawal.com/

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا