فیس اضافہ معاملہ میں پرائیویٹ اسکولوں کے خلاف کارروائی کی شتروگھن نے تعریف کی

0
36

یواین آئی
نئی دہلیبھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر شتروگھن سنہا نے ساتویں پے کمیشن کی سفارشات کے نام پر دہلی کے ایک اسکول میں فیس بڑھائے جانے کے معاملہ میں اسکول انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے لئے دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کی اتوار کو تعریف کی۔ مسٹر سنہا نے ٹوئٹ کرکے کہاکہ اسکولو ں کو بڑھی ہوئی واپس کرنے کا ہائی کورٹ کا حکم، مقبول لیڈر اروند کیجریوال کے ذریعہ ایجوکیشن ڈائرکٹوریٹ کو فیس بڑھانے معاملہ میں پرائیویٹ اسکولوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دینا، فیس اضافہ معاملہ میں ہندستانی جمہوری تاریخ میں یہ ( عام آدمی پارٹی حکومت) غالباََ پہلی حکومت ہے جس نے پرائیویٹ اسکولوں کے خلاف قدم اٹھایا ہے ۔ خیال رہے کہ 12جولائی کو عام آدمی پارٹی حکومت نے گنگا رام اسپتال روڈ پر واقع بھارتی پبلک اسکول کے ذریعہ دہلی اسکول ایجوکیشن ایکٹ 1973کے التزامات پر عمل نہ کرتے ہوئے ساتویں پے کمیشن کے نام پر فیس بڑھانے پر سخت کارروائی کی تھی۔ اسکول نے تعلیمی سال 2016-17کے مقابلہ تعلیمی سال 2017-18کے لئے فیس میں دس فیصداضافہ کیا تھا۔ وزیراعلی نے ایجوکیشن ڈائرکٹوریٹ کو اسکو ل کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا