لازوال ڈیسک
انقرہ، //ترکی کے وزیر خارجi ہقان فیدان نے فلسطینی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے چیئرمین اسماعیل ہانیہ سے
میٹنگ کی ہے۔ اس دوران دونوں فریقوں نے یرغمالیوں کی رہائی، جنگ بندی کی اہمیت اور غزہ پٹی میں انسانی امداد کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ اطلاع ترک سفارتی ذرائع نے دی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر خارجہ فیدان نے حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ ہانیہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران جلد جنگ بندی، انسانی امداد کی فراہمی میں اضافہ، یرغمالیوں کی رہائی اور طویل مدتی امن کو یقینی بنانے کے لیے دو ریاستی حل جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔