ای ڈی کے افسران نے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے تقریباً سات گھنٹے تک پوچھ گچھ کی

0
0

لازوال ڈیسک

]رانچی،//جھارکھنڈکے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین سے ای ڈی حکام نے تقریباً سات گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔

طویل پوچھ گچھ کے بعد ای ڈی کی ٹیم آج یہاں وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ سے باہر آئی۔وزیراعلیٰ سے ای ڈی نے بڈگائی علاقہ میں ڈی اے وی باریاتو کے پیچھے واقع 8.46 ایکڑ اراضی کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔ وزیر اعلیٰ سے ان کی اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے حاصل کی گئی جائیداد کے بارے میں بھی سوال کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے ای ڈی کو اس کی اطلاع دی۔ اب ای ڈی اس کا جائزہ لے گی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا