فوج کی جانب سے گورنمنٹ ہائی سکول ٹائیں مینڈھر میں ٹیلرنگ، نٹنگ اور ایمبرائیڈری کی کلاسز کا انعقاد

0
0

لازوال ڈیسک
مینڈھر؍؍خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایک اہم اقدام میں، ہندوستانی فوج نے مینڈھر سیکٹر کے ٹائیں گاؤں میں ہنر مندی کا ایک پروگرام شروع کیا ہے۔ اس پروگرام میں، جس میں ٹیلرنگ، بْنائی، اور کڑھائی کی کلاسیں شامل ہیں، کا مقصد رہائشی خواتین کو قیمتی ہنر اور مالی آزادی کے مواقع فراہم کرکے ان کی ترقی اور بااختیار بنانا ہے۔وہیں ٹائیںگاؤں کی دس رہائشی خواتین کو اس تربیتی پروگرام میں حصہ لینے کے لیے منتخب کیا گیا ہے، جنہیں پہلے ہی کمیونٹی کی مضبوط حمایت حاصل ہو چکی ہے۔ تقریب میں گاؤں کے سرپنچ کی موجودگی اس اقدام کی اہمیت کو واضح کرتی ہے۔اس ضمن میں مقامی کمیونٹی کی جانب سے ہندوستانی فوج کی کوششوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ واضح رہے یہ ہنر مندی کا تربیتی پروگرام کمیونٹی کی ترقی کے لیے ہندوستانی فوج کے عزم کی عکاسی کرتا ہے اور معاشرے میں خواتین کے اہم کردار کو تسلیم کرتا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا