ہائر سیکنڈری سکول پٹنازی کے طلباءاور اساتذہ نے پر جوش شرکت کی
لازوال ڈیسک
کشتواڑہندوستانی فوج نے، ضلع کشتواڑ کے مقامی لوگوں میں قوم کے لیے فخر اور جوش کا جذبہ پیدا کرنے کی اپنی مسلسل کوششوں میںپٹنازی میں حب الوطنی پر ایک لیکچر کا انعقاد کیا۔یاد رہے اس تقریب کا انعقاد پٹنازی کے نوجوانوں میں اپنی مادر وطن کی خدمت کرنے اور ایک ایسا ماحول پیدا کرنے کے لیے کیا گیاجہاں لوگ ہندوستان کو ایک متحدہ عالمی طاقت کے طور پر تصور کرنے سے متعلق ہوں۔ اس لیکچر میں ہندوستان کے عظیم ورثے اور ثقافت کو سب سے قدیم تہذیب کے طور پر شامل کیا گیا تھا جس میں بہادری کی ان شاندار کہانیوں کے ٹکڑوں کا احاطہ کیا گیا تھا جن کے نام تاریخ کے اوراق میں سونے میں کندہ ہیں۔اس موقع پرہائر سیکنڈری سکول پٹنازی کے طلباءاور 04 اساتذہ نے شرکت کی اور علاقے کے نوجوانوں نے اس کا پرجوش استقبال کیا۔ وہیںہر فرد کو اپنی مادر وطن کے بارے میں بات کرنے پر فخر کا مشاہدہ کرنا حوصلہ افزا تھا۔دریں اثناء ایک انٹرایکٹو سیشن کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ہر ایک نے بھرپور شرکت کی۔ اس طرح کے اقدامات مقامی آبادی کے ملک اور ان نظریات کے ساتھ انضمام کے قابل بنانے میں ایک طویل سفر طے کریں گے جن کے لیے یہ کھڑا ہے۔