فوجی کیمپ سے مینڈھرکا نوجوان لاپتہ

1
0

 

بے بس ماں کی محبوبہ مفتی سے پکار؛’ کہاں گیا میرا لاڈالا ؟
اعجازکوہلی

  • مینڈھر ؍مینڈھر کے گاوں پھٹانہ تیر کا ایک نوجوان صفیر خان ولد قدیر خان پچھلے ایک ماہ سے آرمی کیمپ راجوری سے غائب ہے ۔اس کے گھر میں اس کی ماں بیوی اور سارے خاندان کے گھروں میں ماتم پسرا ہے کوئی مدد کے لئے تیار نہیں ۔’لازوال ‘سے بات کرتے ہوئے صفیر خان کی والدہ عاصمہ بی بی نے کہا کہ دو ماہ پہلے میرا بیٹا راجوری ٓرمی کیمپ میں پورٹر کی حیثیت سے کام کرنے گیا جو کچھ سالوں سے آرمی میں پورٹر کا کام کرتا رہا ہے اور ہر دو ماہ بعد ایک دو دن کیلئے گھر آتا تھا لیکن پچھلے ماہ میرا بیٹا گھر سے آیا اور کچھ دن تک فون پر بات بھی ہوتی رہی لیکن 14 اگست کو آخری بار صفیر نے گھر میں فون کیا تب سے آج تک کوئی خبر نہیں کے میرا بیٹا کہاں ہے ؟۔آرمی کے کیمپ سے کہاں غائب ہوا۔عاصمہ بی بی نے کہا اس دن سے آج تک میں نے پولیس، تحصیل ایڈمنسٹریشن، ایس ایس پی پونچھ سے لے کر تمام سیاسی لوگوں کے چکر لگا لگا کر تھک چکی ہوں کوئی میری تکلیف سننے کیلئے تیار نہیں ۔میں لاچار اور بے بس ہو چکی ہوں ۔عاصمہ نے کہا کہ ایک عورت ہونے کے ناطے ریاستی وزیر اعلی محبوبہ مفتی سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ آرمی کے اعلیٰ افسران سے بات کر کے میرے بیٹے کا پتہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ میں وثوق سے کہوں گی کہ میرے بیٹے کو آرمی نے ہی چھپا رکھا ہے ،یا مار دیا ہے،مجھے انصاف دلایا جائے ۔میں محبوبہ مفتی سے اپیل کرتی ہوں کہ آرمی کے خلاف کیس درج کر کے میرے بیٹے کا پتہ لگایا جائے ۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

1 تعليق

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا