فلینڈر کا انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان

0
0

جوہانسبرگ، 24 دسمبر (یواین آئی) جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر ورنون فلینڈر نے انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹسٹ سیریز کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا ہے ۔سال 2007 میں اپنے بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز کرنے والے فلینڈر نے ابھی تک جنوبی افریقہ کے لیے 60 ٹیسٹ کھیلے ہیں جس میں ان کے نام 200 وکٹ درج ہیں، جس کے ساتھ وہ جنوبی افریقہ کے ساتویں سب سے زیادہ کامیاب گیندبازہیں۔ اگرچہ چوٹ کی وجہ سے گزشتہ 18 مہینوں میں انہوں نے اپنی ٹیم کے لئے صرف چھ میچ ہی کھیلے ہیں۔34 سالہ کرکٹر نے 40 ون ڈے کھیلے ہیں۔وہ سال 2015 عالمی کپ کا بھی حصہ تھے اور سال 2007 میں ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے ایڈیشن میں بھی کھیل چکے ہیں۔ فلینڈر نے کہا، "میں اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ میں انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹسٹ سیریز کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ دوں گا۔میرا خیال ہے کہ یہ ریٹائرمنٹ لینے کا صحیح وقت ہے ۔”انہوں نے کہا، "میری مکمل توجہ فی الحال اپنی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف جیت دلوانے کی ہے اور میں اس کے لیے کافی پرجوش ہوں۔ "

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا