فلاح ملت ٹرسٹ اڑائی کے زیر اہتمام یک روزہ اصلاحی پروگرام کا انعقاد

0
0

اس پر فتن دور میں اپنے ایمان کی حفاظت کیجئے. مولانا قاری جمیل احمد ضیائی
ریاض ملک
منڈی؍؍ ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کی معروف فلاحی تنظیم نے گاؤں اڑائی کی پنچایت ملکاں میں فلاح ملت ٹرسٹ اڑائی کے زیر اہتمام ایک اصلاحی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اپنی نوعیت کی منفرد اصلاحی مجلس جس صدارت حضرت مولانا عبدالرحیم قاسمی کر رہے تھے۔ جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے حضرت مولانا قاری جمیل احمد ضیائی دامت برکاتہم العالیہ تشریف فرما تھے۔ تاہم پروگرام دو نشستوں پر مشتمل رہا۔
پہلی نشست میں ٹرسٹ کے زیر نگرانی چل رہے 5 مکاتب کے 25 طلبہ وطالبات کے مابین نعت و تقاریر پر مشتمل انعامی مقابلہ منعقد کیاگیا۔ جس میں حَکم کے فرائض مولانا شفیق احمد بلالی استاذ دارالعلوم بلالیہ سرینگر ،مولانا ممتاز حسین ضیائی نائب مہتمم جامعہ فیض القرآن منڈی، ومولانا حافظ محمد اسلم قاسمی نائب صدر فلاح ملت ٹرسٹ نے انجام دیئے۔ دوسری نشست کا آغاز مولوی سرفراز احمد ملک کی سرورکونین صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں نعت پاک سے کیاگیا۔ جس کے بعدمولانا جہانگیر احمد ضیائی کے خطاب نے اصلاح معاشرہ کے سدھار میں علمائے کرام کے ربط پر مفصل روشنی ڈالی۔
جس کے بعد مکاتب کے سالانہ امتحان میں پوزیشن حاصل کرنے والے اور مکاتب میں مستل حاضری دینے والے طلبہ و طالبات کے درمیان انعامات تقسیم کئے۔ اور گزشتہ دنوں آن لائن جرنل نالج کوئز مقابلہ میں کامیاب مساہمین کو بھی گراں قدر انعامات اور سند امتیاز سے نوازا گیا۔جبکہ ٹرسٹ کے سرکردہ رکن حافظ ارشاد احمد نے ٹرسٹ کے اغراض ومقاصد کو بیان کیا۔ جبکہ حافظ عرفان احمد ضیائی نے بھی مہمان خصوصی سے قبل نعت رسول مقبول صل اللہ علیہ وسلم سے محفل کو جلابخشی۔
یاد رہے کہ مورخہ 18 فروری 2024 بروز اتوار ٹرسٹ کے زیر نگرانی آن لائن جرنل نالج کوئز مقابلہ منعقد ہوا۔ جس میں سعد محمود بن محمد محمود بھینچھ نے اول پوزیشن زکیہ بنت حاجی محمد دین اڑائی اور شعوانہ فردوس بنت محمود احمد بھینچھ نے دوسری پوزیشن صحافی محمد ریاض ملک اڑائی نے تیسری اور فوزیہ سلیم بنت محمد سلیم اڑائی نے چوتھی پوزیشن مشرف حسین شاہ نے پانچویں پوزیشن حاصل کی ۔
بعد ازاں مولانا قاری جمیل احمد ضیائی دامت برکاتہم العالیہ کاروح پرور بیان ہوا۔ مولانا موصوف نے اس بات زور دیا کہ اس فتنوں کے اپنے آپ کو اور اپنے بچوں اور بچیوں کو دینی تعلیم دلانے کی فکر کریں اور اپنارابطہ علماء و صلحاء کے ساتھ رکھیں اور دور حاضر کے نت نئے فتنوں سے معاشرے کو بچانے میں اپنا اہم رول ادا کریں ۔
اس موقع پر مولانا عبدالوحید ضیائی معاون جرنل سیکرٹری کو ان کی ٹرسٹ کے تئیں نمایاں خدمات پر ہدیہ تشکر پیش کیا ۔مولانا ارشاد احمد ضیائی صدر فلاح ملت ٹرسٹ مولانا مفتی محمد اقبال قاسمی جرنل سیکرٹری ٹرسٹ نے عوام الناس کا شکریہ ادا کیا۔مولانا حافظ مشتاق احمد قاسمی نے پہلی نشست کی نظامت کے فرائض انجام دئیے جبکہ مولانا مفتی محمد الیاس ضیائی نے دوسری نشست کی نظامت کے فرائض انجام دئیے پروگرام کا اختتام مولانا قاری جمیل احمد ضیائی کی دعا ہوا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا