فریزر اور ہوپ طوفان سے ممبئی کے حوصلے پست، دہلی فتح یاب

0
59

نئی دہلی، // جیک فریزر-میک گرک (84) اور شی ہوپ (41) کی طوفانی اننگز کے بعد گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت دہلی کیپٹلس (ڈی سی) نے ہفتہ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 43ویں میچ میں ممبئی انڈینز (ایم آئی) کو آسانی سے دس رن سے شکست دیکر رواں سیزن میں اپنی پانچویں جیت درج کی۔
دہلی نے پہلے کھیلتے ہوئے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں چار وکٹ پر 257 رن بنائے جس کے جواب میں ممبئی کی ٹیم مقررہ 20 اوور میں نو وکٹ پر صرف 247 رن بنا سکی۔ دہلی اور ممبئی کے درمیان جیت اور شکست کا فرق ان کے ٹاپ آرڈر بلے بازوں نے پیدا کیا۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے آئے دہلی کے جیک فریزر اور ابھیشیک پورل (36) نے پہلے پاور پلے کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور سنچری شراکت داری کی۔
جیک نے 27 گیندوں کی اپنی مختصر اننگز میں 11 چوکے اور چھ چھکے لگا کر دہلی کا ماحول مزید گرم کر دیا۔ جیک کے آؤٹ ہونے کے بعد، شی ہوپ نے پانچ چھکوں کی مدد سے 17 گیندوں میں 41 رن بنا کر دہلی کے لیے بڑے اسکور کا پلیٹ فارم تیار کیا۔ دہلی کے ٹاپ تین کھلاڑیوں نے 13.4 اوور میں 180 رنز بنائے۔
ساتھ ہی ممبئی کے ٹاپ آرڈر نے دہلی کے گیند بازوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیے جس نے مڈل آرڈر پر کافی دباؤ ڈالا اور بالآخر ممبئی کی شکست کا سبب بن گیا۔ روہت شرما (8)، ایشان کشن (20) اور امپیکٹ پلیئر کے طور پر سوریہ کمار یادو (26) نے اپنے وکٹ سستے میں گنوا کر ٹیم کی مشکلات میں اضافہ کیا اور پہلے پاور پلے میں ممبئی کا اسکور تین وکٹوں پر 65 رن تک پہنچ گیا۔
اگرچہ تلک ورما (63) نے ہدف تک پہنچنے کی پوری کوشش کی لیکن بدقسمتی سے وہ اننگز کے آخری اوور میں رن آؤٹ ہوگئے۔ ہاردک پانڈیا (46) اور ٹم ڈیوڈ (37) نے چھکوں اور چوکوں کی مدد سے رن ریٹ بڑھانے کی کوشش کی لیکن دہلی کے نظم و ضبط والے گیند بازوں نے مہمانوں کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔
راسخ سلام (34 رنزکے عوض تین وکٹ) کے علاوہ مکیش کمار نے تین جبکہ خلیل احمد نے دو وکٹ حاصل کئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا