فحش مواد کے خلاف کارروائی ہوگی

0
0

یو این آئی

نئی دہلی //حکومت نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں کہاکہ ویب سائٹ پر فحش مواد کی نمائش اور اسے پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی ۔خواتین و اطفال کی بہبود کی وزیر اسمرتی ایرانی نے وقفہ صفر کے دوران یہ موضوع اٹھائے جانے پر کہاکہ ان سے جوشکایت کی جائیگی اس پر کارروائی ہوگی ۔اس سلسلہ میں قانون بھی بن گیاہے ۔انھوں نے کہا کہ 377ویب سائٹ سے فحش مواد ہٹا دیے گئے ہیں اور 55کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے ۔چیئرمین ایم وینکیانائیڈو نے کہاکہ اس مسئلہ پر سیاست نہیں کی جانی چاہئے ۔اس سے قبل اے آئی اے ڈی ایم کے کی وجیلا ستیہ ناتھن نے اس مسئلہ کواٹھایاتھا اور تمل ناڈو کے کئی واقعات کا ذکر کیا اور اسے تکلیف دہ قراردیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا