فاطمہ ثناء ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کپتان ہوں گی

0
0

لاہور، 25 اگست (یو این آئی) تیز گیند باز فاطمہ ثناء کو آئندہ خواتین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کی کپتان بنایا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ باؤلر فاطمہ ثناء کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے 15 رکنی ٹیم کی کپتان مقرر کیا ہے۔ انہیں ندا ڈار کی جگہ کپتان بنایا گیا ہے۔ یہ 22 سالہ فاطمہ کے لیے آئی سی سی کے کسی بھی مسابقتی ایونٹ میں پاکستان کی کپتانی کرنے کا پہلا موقع ہوگا۔ وہ اس سے قبل دو مرتبہ پاکستانی ون ڈے ٹیم کی قیادت کر چکی ہیں۔ اس میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی۔
قومی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے کی گئی کپتانی میں اس تبدیلی کے علاوہ پاکستان ٹیم پہلے جیسی ہے۔ گزشتہ ماہ ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ میں شرکت کرنے والی ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ وکٹ کیپر بلے باز نازیہ علوی کی جگہ بلے باز صدف شمس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ صدف 2023 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی ٹیم کا حصہ تھیں۔
قابل ذکر ہے کہ خواتین کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 3 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ پاکستان گروپ اے میں آسٹریلیا، ہندستان، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے ساتھ ہے۔ بنگلہ دیش میں سیاسی عدم استحکام کے باعث ٹورنامنٹ کو متحدہ عرب امارات منتقل کر دیا گیا ہے تاہم ٹورنامنٹ کے ترمیم شدہ شیڈول کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا۔
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کی ٹیم اس طرح ہے: – فاطمہ ثناء (کپتان)، عالیہ ریاض، ڈائنا بیگ، گل فیروزہ، ارم جاوید، منیبہ علی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، ندا ڈار، عمائمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال (فٹنس سے مشروط)، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ رباب اور طوبیٰ حسن۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا