غیر ملکی پبلشرز کی ہندوستانی کتابوں کے تراجم میں دلچسپی:سری نواس راؤ

0
0

جرمنی کے فرینکفرٹ میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے میں ایک سمپوزیم سے خطاب
یواین آئی

نئی دہلی؍؍ ساہتیہ اکیڈمی کے سکریٹری کے سری نواس راؤ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ، برطانیہ، امریکہ، کینیڈا، چین اور بنگلہ دیش کے پبلشرز اور ادباء نے ہندوستانی کتابوں کے تراجم میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ہفتہ کو جرمنی کے فرینکفرٹ میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے میں ایک سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر راؤ نے کہا کہ ان ممالک کے علاوہ پولش اور اسرائیلی زبان کے کچھ پبلشرز نے بھی رابطہ کیا ہے۔دنیا کے اس سب سے بڑے کتاب میلے میں 100 سے زائد ممالک کے ہزاروں پبلشرز، ایجنٹس، لائبریرین اور مصنفین یکجا ہوئے ہیں۔ یہ کتاب میلہ پوری دنیا کے کتاب پبلشرز کو بین الاقوامی سطح پر مختلف ممالک اور زبانوں میں کتابوں کے حقوق اور لائسنس فروخت کرنے کے لیے ایک آسان پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ہر سال منعقد ہونے والا یہ کتاب میلہ اس سال 18 سے 22 اکتوبر تک منعقد کیا جا رہا ہے۔ساہتیہ اکادمی کے صدر مادھو کوشک نے کہا کہ اشاعت اور ترجمے میں بڑے پیمانے پر اضافے کے بعد ہندوستان کی اصل تصویر دنیا کے سامنے آ گئی ہے۔ ہندوستان سے باہر کے لوگوں نے ہندوستان کے بارے میں مختلف ممالک کی تاریخ کی کتابوں، سفرناموں، فلسفیانہ لٹریچر وغیرہ کے ذریعے معلومات حاصل کیں جو حقیقت سے بہت دور تھیں۔ہندوستانی ادب کی خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے مسٹر کوشک نے کہا کہ ہندوستانی مذہبی اور فلسفیانہ تحریروں کو چھوڑ کر ہندوستانی ادب کے زیادہ تر کا دنیا کی دوسری زبانوں میں ترجمہ نہیں ہوا ہے جو کہ بہت اہم ہے اور ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا