ڈگری کالج مینڈھر میں تقریب منعقد، پروفیسر شبیر حسین شاہ نے کیاافتتاح
سید بشارت حسین
پونچھسرحدی ضلع پونچھ جس کا ایک بڑا حصہ سرحدی لکیر کے ساتھ جڑا ہوا ہے اکثر و بیشتر اپنے پڑوسی ملک پاکستان کی جانب سے کی جانے والی گولہ باری کا شکار رہنے کے ساتھ ساتھ سرخیوں میں رہتا ہے اور اس کی عوام اکثر و بیشتر کئی طرح کے مصائب سے دو چار رہتے ہیں۔وہیں سرحدی ضلع میں عوام کے ساتھ مشکل کی گھڑی میں سرکار کے ساتھ ساتھ غیر سرکاری اور رضاکارانہ تنظیمیں بھی اپنی خدمات لیکر پیش رہتی ہیں اوراپنے مالی امداد کے ساتھ ساتھ دیگر سماجی و ترقیاتی معاملات پر کام کر رہی ہیں۔اسی ضمن میں سرحدی خواتین جو ضلع پونچھ میں کئی طرح کی مشکلات سے دو چار ہیں کی خدمات کیلئے یہاں ایک غیر سرکاری رضاکارانہ تنظیم”سرحد کی بیٹی“کا قیام عمل میں لایا گیا جس کی افتتاحی تقریب یہاں گورنمنٹ ڈگری کالج مینڈھر میں منعقد ہوئی اور اس تنظیم کا افتتاح ڈگری کالج مینڈھر کے پرنسپل سید شبیر حسین شاہ کے ہاتھوں ہوا ۔واضح رہے اس غیر سرکاری رضاکارانہ تنظیم کی بھاگ ڈور رخسار کوثر نے سنبھالی ہے جبکہ ان کے ہمراہ رضوانہ معروف، شمیلا ناز، ارم شفیق اور حسینا ناز اس تنظیم کی بنیادی ممبر ہیں ۔وہیں اس تقریب میں ڈگری کالج کی طالبات نے شرکت کی ۔واضح رہے پر تنظیم سرحد کی بیٹی کی افتتاحی تقریب میں شعبہ اردو ڈگری کالج مینڈھر ڈاکٹر لطیف میر ، محب الغریبین ٹرسٹ کے بانی و صدر سید انیس الحق مفلس، تنظیم ہیلپنگ ہینڈ سے خوشنو د حسین شاہ و دیگران نے شمولیت کی ۔