غلام نبی عالی کدلی،کشمیر کے تجارتی حلقوں میں تاابد زندہ رہیں گے

0
0

غلام قادر بیدار
سرینگر؍؍ سرینگر کے ٹیگور حال میں سیکیر فائونڈیشن اینڈ چیرٹیبل ٹرسٹ کے تعاون سے معروف سماجی و ادبی تنظیم غیور ٹرسٹ نے وادی کے مشہور ہوٹلسٹ، کامیاب بزنس مین،اور امریکن شہرت یافتہ شخصیت مرحوم غلام نبی عالی کدلی کی یاد میں ایک خاص تقریب کا انعقاد کیا تھا جسمیں وادی کی بیشترادبی، سماجی، فلاحی اور دینی تنظیموں کے نمایندگان نے شرکت کی ۔وہیںتقریب میں شوکت غیور فاروق رینزو شاہ، فاروق ترالی، مس تنوجا اور کیر فائونڈیشن کی چیئر پرسن مہاجرین نبی عالی کدلی نے بطور مہمان ذی وقار ایوان صدر میں موجود رہے۔
اس موقعے پر مقررین نے مرحوم کے عوامی سماجی اور فلاحی کارناموں پر سیر حاصل بحث کی اور غیر ملکی دوروں کے دوران حاصل کردہ بیش بہا تجربات کو واپسی کے بعد کشمیر خطے میں انھیں بروے کار لاکر اسوقت یہاں کے ہوٹل نظام میں بہتری لانے کے لئے قابل تعاریف کوششیں کی۔تقریب کے دوران ھر ایسی شخصیت کو باردار یادکرکے انھیں بھر پور خراج عقیدت پیش کرنے کا عہد کیا گیا جس پر دونوں فلاحی اداروں کے ذمہ داروں نے ہاتھ اٹھائے لبیک کیا۔اس دوران ریاستی کلچرل ایکاڈیمی کے اشتراک سے تقریب میں محفل مشاعرہ بھی منعقد ہوا جسمیں وادی کے چیدہ چیدہ شاعروں نے اس دن کے مناسبت سے اپنا اپنا کلام پیش کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا