لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں و کشمیر کی سیاسی فضا میں ایک بار پھر ہلچل! سابق وزیر اعلیٰ اور ڈیموکریٹک پروگریسیو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی ) کے چیئرمین غلام نبی آزاد نے ناساز صحت سے اُبھرنے کے بعد سیاست میں واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق غلام نبی آزاد کی صحت میں نمایاں بہتری آچکی ہے اور وہ اپنے حامیوں اور خیرخواہوں کی دعاؤں سے مکمل صحتیاب ہو گئے ہیں۔

https://twitter.com/DPAP_office?ref_src=twsrc%5Egoogle%7Ctwcamp%5Eserp%7Ctwgr%5Eauthor
پارتی کے ترجمان اعلیٰ سلمان نظامی نے بتایاکہ ’’آزاد صاحب 12 ستمبر سے اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گے، جس کے پہلے مرحلے کا شیڈول بھی سامنے آگیا ہے‘‘۔ پارٹی ذرائع کے مطابق غلام نبی آزادکی یہ مہم جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتی ہے۔
شیڈول کی تفصیلات دیتے ہوئے سلمان نظامی نے بتایاکہ 12 ستمبرکوغلام نبی آزاد دیو سر اور اننت ناگ سینٹرل میں مہم چلائیں گے اورعوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے جبکہ اس طوفانی مہم کوجاری رکھتے ہوئے 13 ستمبرکوڈورو اور قاضی گنڈ میں جلسے کریں گے،14 ستمبر کاسٹی گڑھ، ڈوڈہ میں عوامی اجتماع سے خطاب ودیگر چناوی سرگرمیاں چلائیں گے ۔اسی طرح 15 ستمبرکوٹھاٹھری، کاہراہ،، بٹیاس میں مہم چلائیں گے اور 16 ستمبرکو ڈوڈہ سٹی میں پہلے مرحلے کی اس چناوی مہم کاسلسلہ اختتام پذیرکریں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق غلام نبی آزاد کی اس طوفانی واپسی نے سیاسی مخالفین میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے، جبکہ ان کاماننا ہے کہ حامیوں وکارکنان میں جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ آزاد کی انتخابی مہم کے پہلے مرحلے میں جنوبی کشمیر اور جموں کے اہم علاقوں میں عوامی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے، جن میں ترقی، روزگار اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر زور دیا جائے گا۔آزاد کی اس بھرپور انتخابی مہم کو سیاسی ماہرین نے ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے، جو جموں و کشمیر کی سیاست میں نئے رجحانات متعارف کروا سکتی ہے۔