غلام نبی آزاد کی لوگوں کو عید الاضحی کی مبارکباد

0
0

لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کے چیئرمین غلام نبی آزاد نے لوگوں کو عید الاضحی پر مبارکباد دی۔اپنے عید پیغام میں آزادنے کہا’’کوئی بھی الفاظ حضرت ابراہیم ؑ کی اطاعت اور اللہ کی اطاعت میں دی گئی قربانیوں سے میل نہیں کھا سکتی ہیں اور عید الاضحی اس بابرکت اور اہم موقع کی یاد میں مناتی ہے، آئیے ہم سب مل کر انسانیت اور عالمی بھائی چارے کی اقدار کو برقرار رکھنے کا عہد کریں اور ہماری خواہشات اور امنگوں کی قبولیت کے لیے دعا کریں‘‘۔انہوں نے کہا’’ عید الا ضحی کی خوشیاں مناتے ہوئے ہمیں اپنے اردگرد بھی نظر رکھنی ہے تاکہ ہمارا کوئی ہمسایہ اس خوشی سے محروم نہ رہ جائے۔آزاد نے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں یتیموں اور بے سہارا لوگوں کی یاد دلائی جو اس طرح کے مقدس مواقع اور تقریبات پر توجہ اور مدد کے لیے ترستے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا