غزہ میں جنگ بندی کیلئے قطرکی ثالثی کام دکھانے لگی

0
0

اسرائیل حماس مذاکرات اہم مرحلے میں داخل، قیدیوں کے تبادلے پر آمادہ
یواین آئی

دوحہ؍؍غزہ میں جنگ بندی کیلئے قطرکی ثالثی کام دکھانے لگی اور اسرائیل مغوی شہریوں کے بدلے قیدی فلسطینیوں کو آزاد کرنے پر راضی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق اسرائیل حماس مذاکرات اہم مرحلے میں داخل ہوگئے اور غزہ میں جنگ بندی کیلئے قطر کی ثالثی کام دکھانے لگی۔اسرائیل مغوی شہریوں کے بدلے قیدی فلسطینیوں کو آزاد کرنے پر راضی ہوگیا، امریکہ نے بھی اسرائیل کو زمینی حملے پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا اور اسرائیلی عوام کیردعمل نے بھی حکومت پردباؤ ڈال رکھاہے، جو اپنے شہریوں کی رہائی چاہتے ہیں۔جنگ بندی یقینی بنانے کیلئے قطرفریقین سے شرائط پر سختی سے عمل درآمد چاہتا ہے، جس کی گارنٹی دینے کیلئے حماس اور اسرائیلی حکام ایک بارپھر قطرپہنچ چکے ہیں۔یاد رہے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل پر حملے کے دوران اغوا کیے گئے اس کے شہریوں کی واپسی کیلئے شرط رکھی تھی، خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حماس کے ایک عہدے دار نے کہا تھا کہ اسرائیلی یرغمالیوں کو جنگ بندی ہونے پر ہی رہا کیا جائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا