غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں واقع اقوام متحدہ کے تربیتی مرکز پر بدھ کے روز حملہ کیا گیا اور اسے آگ لگا دی گئی، جس میں کم از کم نو افراد جاں بحق ہو گئے۔
غزہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) کے ڈائریکٹر تھامس وائٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ دو ٹینکوں کے گولےعمارت سے ٹکرا ئے جس میں 800 افراد کو پناہ گزین تھے، جس میں کم از کم نو افراد جاں بحق ہوگئے اور 75 دیگر زخمی ہوگئے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ UNRWA اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی امدادی ٹیمیں مرکز تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
عینی شاہدین کے حوالے سے ژنہوا نے بتایا کہ خان یونس کے مغربی علاقوں پر اسرائیلی بمباری سے تربیتی مرکز میں بڑی آگ بھڑک اٹھی۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے بہت سے مرنے والوں اور زخمیوں کو مرکز کے اندر سے باہر منتقل کیا کیونکہ آگ عمارت کے بڑے حصے میں پھیل چکی تھی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز کے محاصرے کی وجہ سے ایمبولینس اور طبی ٹیمیں جلنے والے مرکز تک نہیں پہنچ سکیں۔
فلسطینی وزارت خارجہ نے مرکز پر گولہ باری کی مذمت کی اور اس حملے کو اسرائیل کی جانب سے UNRWA کے اداروں، تنصیبات، عملہ، اسکولوں، پناہ گاہوں اور آلات کو منظم طریقے سے نشانہ بنانے کا مورد الزام ٹھہرایا۔
حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، اسرائیلی فوج نے 24 حملوں میں 210 فلسطینیوں کو شہید اور 386 دیگر کو زخمی کیا، جس سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں اور زخمیوں کی کل تعداد بالترتیب 25,700 اور 63,740 ہو گئی۔
یو این آئی۔ م