عوام کو سستی اور قابل رسائی ذرایع آمدورفت کی سہولت فراہم کرناحکومت کی ترجیح:محمد اعجازاسد

0
0

سیکرٹری سی اے ڈی نے جموں و کشمیر میں سبسڈی والے ہیلی کاپٹر سروس کے کام کاج کا جائیزہ لیا
لازوال ڈیسک

جموں ؍؍شہری ہوا بازی کے محکمہ ( سی اے ڈی ) کے سیکرٹری محمد اعجازاسد نے آج جموں و کشمیر میں سبسڈی والی ہیلی کاپٹر سروس کے کام کاج کا جائیزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ سیکرٹری نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے تمام افسران پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کیلئے بہترین کوششیں کریں کہ عوام کو سستی اور قابل رسائی ذرایع آمدورفت کی سہولت فراہم کرنے کے مقصد کو پورا کیا جائے ۔ انہوں نے اس سروس کی دستیابی کے حوالے سے بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے مستفید ہو سکیں ۔ انہوں نے متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ ان سبسڈی والی فضائی خدمات کو سال بھر چلانے کیلئے امکانات تلاش کریں ۔ انہوں نے مقامی لوگوں کے علاوہ بین الاقوامی زائرین تک اس سروس کو بڑھانے کا بندوبست کرنے کیلئے بھی کہا ۔ اس فضائی سروس کو عوام کیلئے زیادہ آسان اور قابل رسائی بنانے پر زور دیتے ہوئے سیکرٹری نے افسر کو آف لائن آپشن کے علاوہ بکنگ کو آن لائن کرنے کی ہدایت دی ۔ قبل ازیں ایڈیشنل سیکرٹری سی اے ڈی نے میٹنگ کو مختلف علاقوں جیسے ڈوڈہ ، کشتواڑ ، پونچھ ، راجوری ، بانڈی پورہ اور کپواڑہ میں فراہم کی جا رہی سبسڈی والے ہیلی کاپٹر خدمات کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بتایا ۔ میٹنگ میں نوڈل آفیسر ، ڈویژنل کمشنر جموں /کشمیر ، نوڈل آفیسر ضلع جموں ، راجوری ، پونچھ ، کشتواڑ ، ڈوڈہ ، بانڈی پورہ ، کپواڑہ ، اکاؤنٹس آفیسر سی اے ڈی ، انتظامی افسر سی اے ڈی ، گلوبل ویکٹرا ، آرین ایوی ایشن اور دیگر متعلقہ اہلکار موجود تھے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا