سیکرٹری آر ڈی ڈی نے کشمیر میں منریگا کنور جنس اور اے اے پی سے متعلق میٹنگیں منعقد کیں

0
0

ڈاکٹرشاہدچوہدری نے باغبانی ، سیریکلچر ، شجرکاری اور فارم جنگلات کے ذریعہ معاش کے فروغ پر خصوصی زور دیا
لازوال ڈیسک

سرینگر ؍؍دیہی ترقی محکمہ ( آر ڈی ڈی ) اور پنچائتی راج کے سیکرٹری ڈاکٹر اقبال چودھری نے کشمیر ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ ( اے سی ڈیز ) کے ساتھ میٹنگوں کا سلسلہ شروع کیا ۔ عوامی اثاثوں کی تخلیق ، مالی سال 2024-25 کے لیبر بجٹ کو حتمی شکل دینے اور خطے میں ترقیاتی اقدامات کیلئے سالانہ ایکشن پلان کی تشکیل کیلئے لائن ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ ہم آہنگی پر توجہ مرکوز کی گئی ۔ ملاقاتوں کے دوران ڈاکٹر شاہد نے دیگر اسکیموں جیسے این آر ایل ایم ، ایس بی ایم ، پی ایم اے وائی ۔ جی ، آئی ڈبلیو ایم پی ، محکمہ دیہی ترقی اور دیگر شعبوں جیسے زراعت ، جنگلات ، خوراک کی فراہمی ، باغبانی اور محکمہ آبپاشی کے ساتھ اسٹریٹجک کنورژن کی اہمیت پر زور دیا ۔ سیکرٹری موصوف نے باغبانی ، سیریکلچر ، شجرکاری اور فارم جنگلات کے ذریعہ معاش کے فروغ پر خصوصی زور دیا ۔ سیکرٹری آر ڈی ڈی نے مویشیوں اور ماہی پروری کو فروغ دینے کیلئے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل پر زور دیا ۔ انہوں نے ممکن اور تیجسوینی جیسے کامیاب پروگراموں کا حوالہ دیتے ہوئے تجویز کیا کہ ان کے تجربات اُنتی اسکیم کیلئے قابل قدر سبق کے طور پر کام کر سکتے ہیں ۔ ایک اہم ضروریات پر توجہ دیتے ہوئے ڈاکٹر شاہد نے محکموں پر زور دیا کہ وہ ہر ضلع میں خوراک ذخیرہ کرنے کے ڈھانچے قائم کریں تا کہ راشن ذخیرہ کرنے کی صلاحیتوں کو بڑھایا جا سکے ۔ سیکرٹری نے این آر ایل ایم کے مطابق سیلف ہیلپ گروپس کیلئے مشترکہ انفراسٹرکچر کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے روزی روٹی کی سرگرمیوں کیلئے مشترکہ ورک شیڈ بنانے کی تجویز پیش کی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا