عوام کو بلا کسی امتیاز کے با وقار زندگی گزارنے کا حق حاصل :سید محمد الطاف بخاری

0
0

عوام کو اپنے آئینی حقوق کے حصول کیلئے متحد رہنے کی تلقین کی،پسماندہ طبقات کے جائز مطالبات کا بھرو پور ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا
لازوال ڈیسک

جموں ؍؍ اپنی پارٹی کے قائد سید محمد الطاف بخاری نے جموں کشمیر کے عوام کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہیکہ عوام کو ذات پات، مذہبی عقائد اور سیاسی نظریات کے ساتھ ساتھ اپنے علاقائی یا جغرافیائی پس منظر سے بالا تر ہوکر اپنے حقوق کے حصول کے متحد اور یک زبان ہونا ہوگا۔ یہ بات انہوں نے آج جموں میں پارٹی کی او بی سی ونگ کی طرف سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں سید محمد الطاف بخاری اور پارتی کے صوبائی صدر منجیت سنگھ کی موجودگی میں او بی سی سے تعلق رکھنے والے متعدد نوجوانوں نے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید محمد الطاف بخاری نے درج شیڈول ٹرائب اور او بی سی سمیت سماج کے تمام پسماندہ طبقات کے حقوق کے بارے میں اپنے موقف کی توثیق کرتے ہوئے کہا، ’’اپنی پارٹی ان پسماندہ طبقات کے جائز مطالبات کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔ ہم جموں و کشمیر میں او بی سی کے لیے 27 فیصد ریزرویشن کا نفاذ کا مطالبے کی بھی مکمل حمائت کرتے ہیں۔‘‘انہوں نے تجویز پیش کی کہ او بی سی کے لیے 27 فیصد ریزرویشن کے مطالبے کو اْجاگر کرنے کے لیے 5 اگست ایک مناسب دن ہوگا، کیونکہ مرکزی حکومت کا دعویٰ ہے کہ 2019 میں اسی دن جموں و کشمیر کے لوگوں کو ملک کے تمام لوگوں کے مساوی حقوق کے لئے راہ ہموار کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’فی الوقت ہم اس بات پر بحث نہیں کریں گے کہ 5 اگست 2019 کو کس طرح سے جموں کشمیر کے عوام کے سیاسی حقوق چھین لئے گئے تھے۔ بلکہ اس کے بجائے ہم یہ مطالبہ کریں کہ اگر واقعی 5 اگست کے اقدامات کا مقصد جموں کشمیر کے عوام کیلئے تعمیر و ترقی کی راہ ہموار کرنا تھا اور اْنہیں ملک کے باقی خطوں کے لوگوں کے برابر حقوق فراہم کرنا تھا تو او بی سی کیلئے ملک بھر میں 27 فیصد ریزرویشن کا اطلاق جموں کشمیر میں کیوں نہیں کیا جارہا ہے۔‘‘ سید محمد الطاف بخاری نے جموں کشمیر کے عوام کو اتحاد و اتفاق بنائے رکھنے کی تلقین کرتیہوئے کہا کہ جموں کشمیر کے عوام کو اپنے آئینی حقوق کے حصول کیلئے متحد اور یک زبان ہونا ہوگا اور اس ضمن میں فی الحال انہیں فروعی اختلافات کو فراموش کرنا ہوگا۔ اْن کا کہنا تھا کہ اپنی پارٹی جموں کشمیر کو یک جھٹ کرنے کے لئے کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’اپنی پارٹی جموں کشمیر کے تمام خطوں میں اپنے قدم جمائے ہوئے ہے۔ یہ واحد پارٹی ہے جس کے پاس تمام خطوں کے عوام کے لئے ایک شفاف اور واضح ایجنڈا ہے۔ ہم جموں کشمیر کے تمام لوگوں کو بلا کسی امتیاز کے سماجی، معاشی اور سیاسی لحاظ سے با اختیار دیکھنا چاہتے ہیں۔‘‘اپنی پارٹی کے سربراہ سے عوام کو اْن کے آئینی حقوق سے متعلق آگاہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہئوے کہا کہ ’’عوام میں ان حقوق کے حصول کے لیے متفقہ طور پر آواز بلند کرنے کا حوصلہ اور عزم بھی ہونا چاہیے۔ ہماری مذہبی، نسلی اور جغرافیائی شناخت ثانوی حیثیت رکھتی ہے کیونکہ پہلے ہم اس خطے میں رہنے والے انسان ہیں اور ہم ایک بہتر معیاز زندگی، تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے یکساں طور مستحق ہیں۔ اس لئے ہمیں اپنے حقوق کیلئے یک جھٹ ہونا ہوگا۔ ثانوی اختلافات کو بعد میں حل کیا جا سکتا ہے۔‘‘سید محمد الطاف بخاری اور منجیت سنگھ کے علاوہ اس موقع پر پارٹی کے جو اہم لیڈران موجود تھے، اْن میں صوبائی نائب صدر اور سابق ایم ایل اے فقیر ناتھ، صوبائی نائب صدر اور سابق رکن اسمبلی پریم لال، پارٹی کے ایس سی ونگ کے صوبائی صدر لولی منگول، ضلع صدر سانبہ رمن تھاپا، پارٹی کی یوتھ ونگ کے ریاستی نائب صدر رقیق احمد، یوتھ ونگ کے صوبائی صدر وپل بالی، پارٹی کی لیگل ونگ کے ضلع صدر ساحل بھارتی، ایس سی ونگ کے ضلع صدر پرن چند راہی، اور دیگر لیڈران شامل تھے۔اس پروگرام کا اہتمام پارٹی کی ایس سی ونگ کے ریاستی صدر بود راج بھگت اور او بی سی ونگ کے ریاستی صدر بھگت رام نے کیا تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا