عوامی نمائندگان جموں وکشمیر بنک برانچ اڑائی کے خلاف سراپااحتجاج

0
92

برانچ بنک منیجر کا تبادلہ کرنے کی انتظامیہ سے اپیل کی
ریاض ملک
منڈی؍؍ منڈی کے گاوں اڑائی میں قائیم جموں وکشمیر بنک برانچ عوام کو ایک مدت کے بعد نصیب ہوئی تھی۔ اب جو سہولیات عوام کو منڈی جاکر نصیب ہوتی تھی۔ وہ گاوں اڑائی میں ہی میسر ہو رہی ہے۔ تاہم سابقہ پنچائیت نمائیندگان نے اج بنک برانچ منیجر کے خلاف احتجاج کرکے اس کی ایک ہفتہ کے اندر تبدیلی کی مانگ کی ہے۔ سماجی کارکن شکیل احمد پرے نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوے کہاکہ عوام کو یہ بنک برانچ ایک بہت بڑا تحفہ ملاتھا۔جس پر ہم جموں وکشمیر بنک کے اعلی افیسران اور ریزرو بنک آف انڈیا کا شکریہ اداکرتے ہیں۔ لیکن اس وقت یہاں تعینات بنک برانچ منیجر صارفین کو سخت پریشان کرتاہے۔ ااے روز، نئی نئی فارملٹیاں مانگ مانگ کر مہنیوں ایک فائیل کو لگ جاتے ہیں۔اس کے بعد کہیں وہ لون دیاجاتاہے۔ جبکہ محکمہ بھیڑ پالن کی جانب سے یہاں چالیس یونٹ کو منظوری دی گئی تھی۔ لیکن اس بنک مینیجر نے صرف تین یونٹ کو ہی منظوری دی باقی ساری فائیںلیں محکمہ کے پاس جمع کرادیں۔اس کے علاوہ سرکار کی جانب سے چلائی جارہی دیگر اسکیموں سے بھی مستفید نہیں ہونے سے دور رکھا جارہاہے۔ ان کے علاوہ سابق سرپنچ محمد اسلم ملک، اور چوہدری شفیق احمد نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوے بنک منیجر کو ایک ہفتہ کے اندر اندر تبدیل کرنے کی اپیل کی ہے۔اگر ایسانہ کیا گیا تو عوام انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج کریں گے۔ اس وقت زمہ داری جموں وکشمیر بنک انتظامیہ کی ہوگی۔ اس حوالے سے جب برانچ منیجر سے بات کی گئی تو انہوں نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوے کہاکہ ہم اپناکام کررہے ہیں۔بنک کے اصول وقواعد کے مطابق ہی کام کیاجاتاہے۔انشورنس ،کے سی سی، ودیگر قرضہ جات بھی گائیڈ لائین کے مطابق ہی واگزار کئے جاتے ہیں۔جس کی جواب دیہی ہم نے اپنے اعلی افسران کو دینی ہے۔ اس وقت تک بہت کم عرصہ میں قریب 450 نئے اکائونٹ کھولے گئے ہیں جبکہ 300سے زائد کے سی سی کیس کئے گئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا