راشن کارڈوں پر بچوں کے نام نہ ہونے کی وجہ سے راشن کم ملتا ہے

0
38

جموں وکشمیر انتظامیہ راشن معاملے کو حل کرنے میں اقدام کرے
ساجد طفیل
جموں؍؍جموں کشمیر میں وزیراعظم ہند کی جانب سے مفت راشن محکمہ امورصارفین کی زیر نگرانی دیا جارہا ہے۔ وہیں بچوں کی ایک بڑی تعداداس اسکیم سے مستفیض نہیہں ہو رہی کیونکہ ان کے نام راشن کارڈوں پر نہیں ہیںجبکہ ان میں سے اکثر کی عمر دس سال سے زیادہ ہے اور اکثر بچپن کو چھوڑ کر جوانی کی دہلیز کے قریب تر ہو رہے ہیں۔اس سلسلہ میںاموصارفین کے عہدیدار سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کا نام راشن کارڈ میں درج ہے وہی راشن لے سکتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے دفتر میں بھی روزمرہ ایسے کئی لوگ آتے جن کی یہی شکایات ہوتی ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ مردم شماری نہ ہونے کی وجہ سے ان نام راشن کارڈوں پر درج نہیں ہیں ۔اس ضمن میں اضافی ضلع کمشنر بھدرواہ دلمیر چوہدری سے بات کی گئی توانہوں نے کہاکہ ہماری طرف سے تمام کام جو اس کے متعلق تھا پورا کرکے آگے بھیجا ہوا ہے بلکہ ہم نے پوری شفاف طریقے سے دن رات لگا کر تمام رپورٹس آگیبھیج دی ہیں اور جب تک اس میں کوئی پیش رفت ہوتی ہے تب تک وہی لوگ اس اسکیم سے استفادہ کریںگے جن کے نام راشن کارڈ پر اندراج ہوں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا