عوامی سفر میں معذور افراد کو خصوصی سہولیات دی جاتی ہیں

0
0

نئی دہلی، // حکومت نے آج لوک سبھا میں کہا کہ معذور افراد کے سفر کو آسان بنانے کے لیے انہیں ہوائی اڈوں، ریلوے اسٹیشنوں اور بسوں میں خصوصی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
سماجی انصاف اور امپاورمنٹ کے وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے ایک ضمنی سوال کے جواب میں یہ معلومات دیتے ہوئے کہا کہ ہوائی اڈوں، ریلوے اسٹیشنوں اور بس اڈے پر معذور افراد کے لیے سفر کو آسان بنانے کی غرض سے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے کوچوں میں دویانگ افراد کو سفرکرنے کے لئے سیٹیں فراہم کرانے میں ریزرویشن دیا جا رہا ہے۔ انہیں 8000 سے زائد بسوں میں خصوصی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
پنجاب میں معذور افراد کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈاکٹر کمار نے کہا کہ گزشتہ تین سال سے مرکزی حکومت کی طرف سے ریاست میں معذورافراد کو امداد فراہم کرنے والی تنظیموں کو تقریباً 90 لاکھ روپے سے زیادہ کی امداد فراہم کرائی گئی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا